قومی خبریں

ہماچل میں شدید برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم

شملہ،04؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہماچل پردیش میں شدید برف باری جاری ہے۔ شملہ اور دیگر پہاڑی اضلاع میں شدید برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے ۔ ریاست میں شدید برف باری کی وجہ سے بالائی شملہ سمیت سینکڑوں دیہات کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

تین قومی شاہراہوں کے علاوہ 681 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی سڑکوں میں پھنسے سیاحوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑکوں کو کھولنے کے لیے جے سی بی اور دیگر مشینری تعینات کر دی ہے اور سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔ تاہم مسلسل برف باری کے باعث سڑکوں کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شملہ میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

سب سے زیادہ برف باری ضلع شملہ کے کھدرلا میں 2 فٹ تک ہوئی ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی یومیہ رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے-5، نیشنل ہائی وے-505، نیشنل ہائی وے-

03 اور اسٹیٹ ہائی وے-10 برف باری کی وجہ سے درہم برہم ہیں۔شملہ کی سیر کے لیے آنے والے سیاح بھی برف باری میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی کاریں برف میں چلنے کے قابل نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button