بین ریاستی خبریںسرورق

ہیمنت سورین کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، آج ہوگی سماعت

جھارکھنڈ : گورنر نے چمپئی سورین کو نہیں دیا حلف برداری کا وقت، کہا وقت کل بتائیں گے

نئی دہلی، یکم فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہیں بدھ (31 جنوری) کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ ہیمنت سورین کی عرضی پر جمعہ (2 فروری) کو سماعت ہوگی۔ سینئر وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں ہیمنت سورین کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جمعہ کو سماعت کے بارے میں بات کی۔ اس پر سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سورین نے بھی ہائی کورٹ میں اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد سبل نے کہا کہ سورین ہائی کورٹ سے عرضی واپس لے لیں گے۔ سبل کے ساتھ سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی بھی چیف جسٹس کے سامنے معاملہ پیش کرنے آئے تھے۔

سبل نے گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گرفتاری میمو میں کہا گیا ہے کہ انہیں 10 بجے گرفتار کیا گیا اور وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں شام 5 بجے گرفتار کیا گیا۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس پر ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ان (ہیمنت سورین) کے خلاف بہت سنگین الزامات ہیں۔اس کے بعد کپل سبل نے کہا کہ کیا وہ انتخابات سے پہلے گرفتاری جاری رکھیں گے؟ ای ڈی نے تقریباً سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد بدھ کو سورین کو گرفتار کیا تھا۔ سورین ای ڈی کی حراست میں راج بھون پہنچے اور چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔دریں اثنا، چمپئی سورین، ہیمنت سورین کے قریبی لیڈر، ایم ایل ایز کے ساتھ راج بھون پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 47 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ہیمنت سورین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، تاہم، چمپئی سورین کب حلف لیں گے اس بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

جھارکھنڈ : گورنر نے چمپئی سورین کو نہیں دیا حلف برداری کا وقت، کہا وقت کل بتائیں گے

رانچی، یکم فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جھارکھنڈ میں نئی حکومت کو لے کر تذبذب والے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد کے نئے لیڈر چمپئی سورین نے بدھ کے روز ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا، لیکن گورنر کے ذریعہ انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔ جمعرات کی شام راج بھون پہنچ کر حکومت بنانے کے لیے چمپئی سورین نے ایک بار پھر دعویداری پیش کی، لیکن گورنر سی پی رادھاکرشنن نے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنا فیصلہ اگلے دن بتائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر نے جھارکھنڈ کے موجودہ حالات سے متعلق ضروری مشورہ طلب کیا ہے، جو اب تک نہیں ملا ہے۔ ایسے میں جمعرات کی شب تک ریاست میں حالات جوں کا توں بنا رہے گا۔ راج بھون سے نکلے چمپئی سورین نے کہا کہ ،ہم نے کل بھی نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ گورنر حلف برداری کا وقت نہیں دے رہے ہیں۔اس سے قبل چمپئی سورین نے جمعرات کی دوپہر گورنر کو ایک خط بھی لکھا تھا۔

اس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد ہی میری قیادت میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا گیا ہے۔ ہم نے 47 اراکین اسمبلی کی حمایت کے دعویٰ اور 43 اراکین اسمبلی کے دستخط والا خط آپ کو سونپا ہے۔ 43 اراکین اسمبلی بدھ کو راج بھون کے دروازے کے باہر بھی کھڑے تھے۔ گزشتہ 18 گھنٹوں سے ریاست میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ اس سے تذبذب والی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے گزارش ہے کہ حکومت بنانے کے لیے ہمیں بلایا جائے۔اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اکثریت ثابت کرنے راج بھون پہنچے چمپئی جیسے ہی وہاں سے باہر نکلے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اراکین اسمبلی سے بھری بس رانچی سے برسا منڈا ایئرپورٹ کے لیے نکل گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سبھی جے ایم ایم اراکین اسمبلی کو حیدر آباد لے جایا جا رہا ہے۔ظاہر ہے یہ قدم اس لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ پارٹی کو کسی بھی طرح کی ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے۔ حالانکہ چمپئی سورین نے اپنے بیان میں واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ، ہم نے رپورٹ گورنر کو سونپ دی ہے۔ ہماری حمایت میں 43 اراکین اسمبلی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تعداد 47-46 تک پہنچ جائے گی۔ اس لیے حکومت سازی میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ ہمارا اتحاد بہت مضبوط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button