بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

کولکاتہ ایئرپورٹ پر 113 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط، 3غیر ملکی گرفتار

کولکاتہ، 3 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے کولکاتہ ہوائی اڈے پر منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑی۔ حکام نے دو خواتین سمیت تین آفریقی مسافروں سے تقریباً 113 کروڑ روپے مالیت کی 16.15 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی نے تین افراد، ایک مرد اور ایک کینیائی خاتون اور ایک ملاوی کی خاتون مسافر کو گرفتار کیا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے چار ٹرالی بیگز میں 14 پیکٹ ہیں جن میں براؤن پاؤڈری مادہ بھرا ہوا ہے اور ان پیکٹوں میں چھپائی گئی نشہ آور چیز ہیروئن ہے۔اہلکار نے بتایا کہ ان مسافروں میں سے دو میڈیکل ویزا پر آئے تھے جبکہ ایک بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا۔

آفریقہ سے سبھی دبئی گئے اور وہاں سے انہوں نے کولکاتہ کی فلائٹ لی۔30 مارچ کو گرفتاری کے بعد انہیں بارسات کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر آئی کولکاتہ زونل یونٹ نے 2021-22 کے دوران کل 240 کلو سونا ضبط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button