
حجاب تنازعہ -جن کالجوں میں ڈریس کوڈ نہیں وہاں پابندی نہیں ہوگی-کرناٹک کے وزیرتعلیم کی وضاحت
حجاب تنازعہ کے درمیان کرناٹک کے وزیرتعلیم کی وضاحت
بنگلورو17فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک میں حجاب کو لے کر شروع ہونے والا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اس پربین الاقوامی پریشربھی بننا شروع ہو گیا ہے ۔کرناٹک کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے واضح کیاہے کہ ریاست کے ان ڈگری کالجوں میں کسی بھی قسم کے لباس پرکوئی پابندی نہیں ہے جہاں کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ڈریس کوڈ طے نہیں کیا ہے۔
حجاب کو لے کر کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ لڑکیوں کی جانب سے حجاب کی حمایت میں دلائل ابھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ حجاب کے حق میں بیلگاوی میں کالجوں کے باہر جمع ہوئے۔ جب بھیڑ بڑھنے لگی تو پولیس نے تقریباً نصف درجن لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
بیلگاوی کے علاوہ کئی دیگر مقامات پر بھی حجاب کے حق میں مظاہرے ہوئے۔ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے واضح کیاہے کہ ڈگری کالجوں میں حجاب پر پابندی صرف ان جگہوں پر ہوگی جہاں کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ڈریس کوڈ کا فیصلہ کیا ہے۔
کرناٹک کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کہاہے کہ ہم نے تمام کالجوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی ہے اور واضح ہدایات دی ہیں کہ جہاں بھی CDC ہے اور اس نے ڈریس کوڈ کا فیصلہ کیا ہے، باقی جگہوں پر صرف وہی ڈریس کوڈ لاگو ہوگا۔ جس کو پہننا ہے اس نے پہنا ہواہے۔



