اسپورٹسدلچسپ خبریںسرورق

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں تاریخی واقعہ :مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لیے ریفری نے میچ روک دیا

میونخ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لیے ریفری نے میچ روک دیا-جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا German Bundesliga میں ریفری نے مسلمان فٹبالر کے روزہ کھولنے کے لیے جاری میچ روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی واقعہ بنڈس لیگا میں آگسبرگ Augsburg اور مینز  Mainz کے درمیان جاری میچ کے 65 ویں منٹ میں پیش آیا۔ریفری (Referee Matthias Jollenbeck) نے میچ کے 65 ویں منٹ میں جب افطار کا وقت ہوا تو مسلمان فٹبالر موسیٰ Moussa Niakhate کو روزہ افطار کرنے کے لیے خصوصی طور پر میچ روک کر  وقت دیا۔فٹبالر موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے انہوں نے نے روزہ افطار کیا ۔
فٹبالر کے روزہ افطار کیے جانے کے بعد میچ کو وہیں سے شروع کیا گیا۔بعد ازاں مسلمان فٹبالر موسیٰ نے ریفری کی اس کاوش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
لٹز مائیکل فروہلیچ، جو جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہیں، نے  ایک مختصر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آفیشلز کو میچز روکنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاکہ کھلاڑیوں کو رمضان کے دوران روزہ افطار کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
اسپورٹس میل کے مطابق ، انہوں نے کہا، "اس سلسلے میں کوئی عام ہدایت نہیں ہے، لیکن یقیناً ہم اپنے ریفریز کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ رمضان کے دوران کھلاڑیوں کی درخواست پرافطارکے وقفے کی اجازت دیں ۔”
مسلم کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے گیمز کو روکنے کا رواج یورپ کی Europe’s elite soccer میں تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے، جس کا کچھ حصہ یورپ میں کھیلنے والے اسلامی ممالک کے ستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button