نئی دہلی، 28 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے سرکاری اسکولوں کے گیسٹ ٹیچرس کی طرف سے لی گئی زچگی یا کوئی اور چھٹی ان کے کام کے دنوں میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی اوای) نے کہا کہ یہ وضاحت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے گیسٹ ٹیچرس کے کام کے دنوں کے حساب سے متعلق مختلف فورمز پر پوچھے گئے سوالات کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔ اس طرح کی چھٹی ان کے کام کے دنوں کے حساب میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی گیسٹ ٹیچر کسی سرکاری آفیشل ڈیوٹی پر ہے جیسے الیکشن ڈیوٹی، بی ایل او ڈیوٹی، کوویڈ ڈیوٹی وغیرہ تو ان دنوں کو ان کے کام کے دنوں میں شمار کیا جائے گا۔
محکمہ نے کہا کہ اگر گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران کسی گیسٹ ٹیچر کو ان کے اسکولوں کے ذمہ داران کی جانب سے کسی سرکاری ڈیوٹی کیلئے بلایا جائے تو وہ دن بھی کام کے تجربے کے سرٹیفکیٹ میں شامل کئے جائیں گے۔



