نہایت اہم گھریلو ٹوٹکے
دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اتس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں۔
ہلدی: ہلدی کو ایک قدرتی اینٹی سیپٹک پایا گیا اور یہ درد کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے پھر چاہیں اسے بیرونی طور پر استعمال کیا جائے یا خوراک کے ذریعے لیا جائے، دونوں صورتوں میں اس کے فوائد موجود ہیں۔
نیند کیلئے گرم دودھ کا استعمال: اسی طرح گرم دودھ نیند نہ آنے کی شکایت دور کرتا ہے۔ نیند کی گولیوں کو چھوڑیں اور سونے سے قبل صرف ایک گلاس گرم دودھ پیکر آپ کو چین کی نیند نصیب ہوسکتی ہے۔ دودھ میں ٹرپٹوفین شامل ہوتا ہے جو کہ پروٹین کی ایک قسم ہے جسے نیند بڑھانے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بچے دودھ پینے کے فوری بعد سوجاتے ہیں۔
لہسن: لہسن کو دل کے لیے بہترین پایا گیا۔ یہ دل سے متعلق امراض کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ روز لہسن کی ایک یا جواہرے کولیسٹرول کو ختم کرنے اور ’اچھے‘ کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے جس کے باعث دل کے دورے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
لال مرچیں: اسی طرح لال مرچیں بھی خون میں کلاٹس بننے سے روکتی ہے جبکہ دل کے امراض کی روک تھام میں بھی مفید ہے۔ لال مرچیں رگوں میں لچک برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے جس سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ یہ بات واضح رہے کہ ہری مرچوں سے یہ فوائد حاصل نہیں ہوتے۔٭
* پلکیں لمبی کرنے کے لئے فلالین کے کپڑے کو نیم گرم دودھ میں بھگوکر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک گرمائش ختم نہ ہو۔ کچھ عرصے تک یہ عمل کرنے سے پلکیں بڑی ہوجائیں گی۔
*چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے صبح پودوں پر پڑی شبنم کے قطرے کسی برتن میں انڈیل لیں، اسے چہرے پر لگانے سے چمک پیدا ہوتی ہے۔
* جوتوں کی پالش سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پٹرول ملالیں وہ نرم ہوجائے گی۔ = نیند نہ آئے تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں، جلد نیند آجئے گی۔
*گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں۔
* کھانسی دور کرنے کے لئے بچوں کو ایک چمچ شہد اور کلونجی پیس کر کھلادیں۔
* دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اتس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں۔



