کمر درد کا گھریلو علاج
ناقص غذاؤں کی وجہ سے اب کمر درد کی شکایت بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی ہونے لگی ہے۔ کمر کا درد دنیا بھر کا عام مسئلہ ہے اور تقریباً ہر شخص زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا کرتا ہے۔
یہ درد عموماً پسلیوں سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہے، جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کمر جھکا کر بیٹھنا یا غلط انداز میں سونا درد کو بڑھا دیتا ہے۔
گھریلو نسخہ:
تربوز کے بیج، سفید صندل اور چھوٹی الائچی ہم وزن پیس کر رکھ لیں۔ صبح و شام آدھا چمچ استعمال کریں۔ درد میں واضح کمی ہوگی۔
سر درد کا گھریلو علاج
گرمی، تھکن یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے سر درد عام ہے۔ بعض اوقات یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ انسان کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتا۔
بار بار سردرد ہونا آنکھوں کے مسئلے کی علامت بھی ہوسکتا ہے، لہٰذا ماہر چشم سے مشورہ ضروری ہے۔
گھریلو علاج:
ایک کپ پانی میں پودینے کی چند پتیاں اور ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی ڈال کر اُبالیں، چھان کر پی لیں۔ سر درد فوراً ختم ہوجائے گا۔
ناک کی ہڈی یا گوشت بڑھنے کا علاج
ناک کے اندر گوشت بڑھنے یا سوجن کی وجہ الرجی یا انفیکشن ہوتا ہے۔ معمولی صورت میں یہ بے ضرر ہوتا ہے مگر زیادہ بڑھنے پر سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
گھریلو علاج:
ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک قطرہ کلونجی کا تیل ملا کر ایک قطرہ ناک میں ڈالیں۔ ٹھنڈی اشیاء جیسے کیلا، دہی اور چاول سے پرہیز کریں۔ اجوائن، نیم اور لونگ کے پانی کی اسٹیم لیں، فائدہ ہوگا۔
منہ کے چھالوں کا گھریلو علاج
منہ میں چھالے یا زخم الرجی، انفیکشن یا کسی انجری کے باعث پیدا ہوتے ہیں، جس سے کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے۔
گھریلو علاج:
ست گلو ۵۰ گرام، تباشیر ۵۰ گرام اور چھوٹی الائچی ۱۰ گرام پیس کر رکھ لیں۔ بچوں کو ایک چوتھائی چائے کا چمچ اور بڑوں کو آدھا چمچ دیں۔ چھالے جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
پٹھوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد کا علاج
مضبوط ہڈیوں اور صحت مند پٹھوں کے لیے متوازن غذا ضروری ہے۔
گھریلو نسخہ:
دارچینی 6 گرام، تین پاؤ دودھ، ایک کپ پانی، چینی حسبِ ذائقہ — سب کو ملا کر پکائیں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو صبح نہار منہ 7 دن تک پیئیں۔ جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام ملے گا۔
گردے کے درد کا گھریلو علاج
گردے جسم کا اہم عضو ہیں۔ اگر کمر کا درد مسلسل ہو تو یہ گردوں کی علامت ہوسکتا ہے۔ گردے کی سوزش یا پتھری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔
گھریلو علاج:
ایک گلاس پانی میں سفید زیرہ ایک چمچ پیس کر اور ایک لیموں کا رس شامل کر کے پی لیں۔ یہ نسخہ گردے کے درد اور پتھری دونوں کے لیے مفید ہے۔
عرق النساء (لنگڑی کا درد) کا گھریلو علاج
یہ درد انسان کو چلنے پھرنے تک نہیں دیتا۔ عام طور پر خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی وجوہات میں چوٹ، ذہنی دباؤ، غصہ اور تھکن شامل ہیں۔
گھریلو علاج:
ہرمل دانہ لیں۔ پہلے دن ایک دانہ، دوسرے دن دو، تیسرے دن تین دانے — اس طرح روز ایک دانہ بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ چالیس دانے تک پہنچ جائیں۔
پھر روز ایک دانہ کم کرتے جائیں۔ یہ نسخہ آزمودہ اور مؤثر ہے۔



