مفید ترکیبیں،نزلہ زکام کا گھریلو علاج-ڈاکٹر امۃ البریرہ فہمیدہ سفیان دہلی
گرم پانی کا غسل
نزلہ زکام میں مبتلا ہوتے ہی ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ جلد از جلد اس سے جان چھوٹے۔ اس مقصد کیلئے بہت زیادہ آرام کرنا اور جسم میں پانی کی سطح معمول پر رکھنا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق کچھ دوسرے طریقے بھی ہیں جو اگرچہ بہت عام نہیں ہیں لیکن ان پر عمل کر کے بہتی ناک، گلے میں خراش اور مسلسل کھانسی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
| اردو دنیا واٹس ایپ گروپ https://chat.whatsapp.com/C6atlwNTZ9M9y5J2MFYNGx جوائن کرنے کے لئے لنک کلک کریں |
گرم پانی کا غسل
گرم پانی سے نہانے یا شاور لینے سے جسم کے درد اور جسم ٹوٹنے کی شکایت رفع ہو سکتی ہے جو موسم سرما میں حملہ آور ہونے والے وائرس سے عموما پیدا ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ میں متعدی امراض کے ایک ماہر ڈاکٹر سائمن کلارک کا یہ کہنا ہے کہ جسم کو گرم رکھنے سے نزلہ زکام کی علامتیں کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ سردی محسوس کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جسم کا درجہ حرارت بڑھے تو گرم پانی سے غسل کریں یا شاور لیں۔ اس سے نہ صرف جسم گرم ہو گا بلکہ شاور کی بھاپ سے ناک اور حلق میں جمے بلغمی مواد کو باہر نکلنے اور اس سے جکڑی سائی نس کی نالیاں بھی کھل جائیں گی۔ اسی طرح گرم کھولتے پانی سے بھرے ایک برتن سے اُٹھنے والی بھاپ کو سانس کے ذریعے اندر داخل کرنے سے بھی اسی قسم کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ گرم پانی سے غسل یا شاور لینے سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے جس سے جسم میں درد اور اینٹھن کم ہو جاتی ہے۔
چہل قدمی
اگر چہ ٹھنڈے موسم میں ہوا خوری یا چہل قدمی کیلئے باہر نکلنے کی اکثر لوگوں میں ہمت نہیں ہوتی ہے لیکن ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ چہل قدمی اور کھلی فضا میں سانس لینا اگرچہ ہمیشہ ہی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے لیکن ٹھنڈے موسم میں باہر نکلنے سے پہلے خود کو گرم کپڑوں میں لپیٹنانہ بھولیں۔ چہل قدمی جیسی ورزش سے آپ کی بند ناک کھل سکتی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے جسم کا مدافعتی نظام بھی تو انا ہوتا ہے جس کے دور رس فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اگرچہ ہر کوئی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ بیمار ہونے کی صورت میں چہل قدمی سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ لہٰذا نزلہ زکام میں مبتلا ہونے کے بعد بہتر یہی ہے کہ آپ آرام کریں، نیند پوری کریں اور خود کو گرم رکھیں۔ جب تک آپ بہتر نہ ہوں، دوسروں سے رابطہ نہ کریں۔
سوپ اور یخنی
نزلہ زکام کا ایک علاج گرما گرم سوپ اور یخنی میں بھی مضمر ہے۔ اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر تیز مرچ مسالے والا سالن اس حالت میں کھایا جائے تو علامتیں بہتر ہو جاتی ہیں۔ ایک وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ تیز مرچ مسالے ہوائی نالیوں کو کھول دیتے ہیں۔ بند ناک بھی کھل جاتی ہے اور سانس لینا آسان ہو جاتا ہے۔
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مسالے دار سالن سے تھوک زیادہ بنتی ہے جس سے کھانسی میں کمی آتی ہے اور گلے کی خراش میں افاقہ ہوتا ہے۔ مسالے دار سالن میں ہلدی، لہسن اور ادرک شامل ہوتے ہیں جن میں زنگ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اور زنک وہ معدن ہے جو Rhinovirus کا مقابلہ کرتا ہے جسے نزلہ زکام کا بڑا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
چائے اور کافی
نزلہ زکام میں چائے اور کافی کی گرم پیالیاں بھی بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔ ایک جائزے میں یہ دیکھا گیا کہ گرم مشروبات کے استعمال سے بند ناک کھل جاتی ہے۔ جریدہ رائنولوجی‘‘ میں شائع شدہ جائزے میں بتایا گیا تھا کہ گرم مشروب مثلاً چائے، کافی یا یخنی پینے سے بہتی ناک، کھانسی، چھینک، گلے کی خراش، کیکپی محسوس کرنے اور تھکاوٹ سے آرام ملتا ہے لیکن اگر کمرے کے درجہ حرارت پر ان مشروبات کو استعمال کیا جائے تو پھر صرف بہتی ناک، کھانسی اور چھینک کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔ کوئی بھی گرم مزیدار مشروب عام نزلہ زکام کی زیادہ تر علامتوں بالخصوص گلے میں خراش اور کھانسی کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ گرم مشروب سے تھوک کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، بلغم کا اخراج زیادہ ہونے لگتا ہے اور سوزش زدہ حلق کو آرام ملتا ہے۔
گرم شاور لینے یا ہوا میں نمی سے نزلہ زکام میں جس طرح فائدہ ہوتا ہے وہی فائدہ گرم مشروب پینے سے بھی ہوتا ہے۔ گرم مشروب میں موجود بھاپ بھی بلغمی مواد کو نرم اور پتلا کر دیتی ہے اور اس طرح سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کو وقفے وقفے سے کافی یا چائے پینی چاہئے تاکہ ان کی لعابی جھلیاں چکنی رہیں اور مواد خارج کرتی رہیں۔
ملی اور کالی مرچ کا پانی زکام کا عمدہ علاج ہے۔ املی کو پانی میں ابالتے وقت گھی ایک چمچی اور کالی مرچ کا سفوف آدھی چمچی شامل کردیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد آگ سے اتار کر اس پانی کی بھاپ لینے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور زکام میں افاقہ محسوس ہوتا ہے۔
| بڑھا ہوا ناک کا گوشت جن لوگوں کو ناک کا گوشت بڑھ گیا ہو، کسی بھی دوا سے افاقہ نہ ہوتا ہو اور ڈاکٹر آپریشن بتا رہے ہوں، یا آپریشن کرانے کے بعد بھی دوبارہ گوشت بڑھ رہا ہو، ایسے لوگوں کے لئے درجِ ذیل نسخہ نہایت مفید ہے۔ ہو الشافی: پچاس گرام سرسوں یا زیتون کا تیل لے کر اس میں ایک چنے کے بقدر کھانے والا کافور ڈال کر کسی بوتل میں بھر کر دھوپ میں رکھ دیں، ایک ہفتہ دھوپ میں رکھنے کے بعد استعمال میں لائیں، نیم گرم تیل ایک ایک قطرہ ناک میں ٹپکائیں، دو سے چار دن کے استعمال سے ہی مریض بفضلہ تعالیٰ صحت یاب ہو جائے گا۔ |
طبی دنیا کا معتبر نام رحیمی شفاخانہ بنگلور،بالمشافہ ملاقات کریں یا آن لائن رابطہ کریں فون نمبر: 9343712908 |



