سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

گھریلو علاج گلے کی خراش✍️ڈاکٹر امۃ البریرہ فہمیدہ سفیان دہلی

شہد کوگلے کی خراش کے لئے میٹھا ترین ٹوٹکا کہاجاسکتا ہے کچا شہد اپنی اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات کی بناء پر جانا جاتا ہے۔

گلے کی خراش اتنا سنگین مسئلہ نہیں جس کے لئے ڈاکٹر کے پاس جایا جائے۔گلے میں مستقل چبھن اور تکلیف، کھانے پینے یہاں تک کے سونے میں بھی مسئلہ کرتی ہے گلے کی خراش وائرل یا بیکٹیریئل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔خراش کی وجہ گلے کی اندرونی سطح میں سوزش ہوتی ہے۔لیکن فکر کی کوئی بات نہیں کچھ گھریلو ٹوٹکے آپ کوگلے کی خراش سے نجات دلا سکتے ہیں۔

نمک اور پانی کے غرارے

سب سے آسان اور کارآمد ٹوٹکا نمک اور پانی کے غرارے ہیں۔پانی کو اتنا گرم کریں جتنا آپ برداشت کرسکیںپھر اس میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں۔اس پانی سے غرارے کریں اور پھر کلی کردیں۔ہر دو تین گھنٹے بعد یہ عمل دہرائیں۔غرارے گلے کے اندرہوجانے والی سوجن کو کم کرکے گلے کو صاف کریں گے۔

شہد

شہد کوگلے کی خراش کے لئے میٹھا ترین ٹوٹکا کہاجاسکتا ہے کچا شہد اپنی اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات کی بناء پر جانا جاتا ہے۔یہ گلے کی خراش کی وجہ سے ہونے والے درداورکھانسی کو کم کرتا ہے۔سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آدھا کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ ادرک پائوڈر،شہد اور آدھے لیموں کا رس شامل کریں۔

یخنی

گوشت کی یخنی موجود امائنو ایسڈنظام تنفس کی سوزش کو کم کرتا ہے۔ہڈیوں کی یخنی توانائی سے بھرپور ہوتی ہے اورطبیعت کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے۔گرم یخنی پینے سے گلے کی خراش میں آرام آتا ہے۔اسی طرح چکن سوپ بھی گلے کی سوزش کو کم کر کے نمی فراہم کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ

ایسیٹک ایسڈ سیب کے سرکے کا اہم جزو ہے۔یہ گلے میں تہ بنا کر رہنے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اورجراثیم کو دور کرتا ہے۔یہ بلغم کو بننے سے بھی روکتا ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ اور شہد شامل کریںپھر اس پانی سے غرارے کریں۔

پیپر منٹ کی چائے

پیپرمنٹ میں موجود مینتھول گلے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور بلغم کو ختم کرتا ہے پیپرمنٹ کی اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات گلے کی خراش اور خشک کھانسی کو ختم کرتی ہیں۔  اس کے لئے آپ پیپرمنٹ کی چائے یا پیپرمنٹ آئل کا اسپرے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

لہسن

جب ہم لہسن کو کوٹتے ہیں تو اس میں سے ایک کمپائونڈایلائسن خارج ہوتا ہے۔ایلائسن انفیکشن کو ختم کرنے اورسوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے لئے آپ لہسن کے جوے کو چوس سکتے ہیں اس کے علاوہ زیادہ بہتر نتائج کے لئے اسے چبایا بھی جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اسے خوش ذائقہ بنانے کے لئے شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نیند

نیند کی کمی سے بھی صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ دن بھر چاقوچوبند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ پوری نیند لی جائے۔رات کی اچھی نیند آپ کو صحت مند بنائے گی اور گلے کی خراش کا باعث بننے والی سوزش کا خاتمہ کرے گی۔

یکینگ سوڈا پانی کے غرارے

نمکین پانی کی طرح نیم گرم پانی میں بیکینگ سوڈا ڈال کر اس کے غرارے کرنے سے بھی گلے کی خراش اور سوزش میں آرام لیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک کپ پانی نصف چائے کے چمچ جتنا بیکینگ سوڈا اور اتنا ہی نمک ملا کر غرارے کیے جائیں تو جلد شفا ہوگی۔

کالی مرچ اور چینی کا استعمال

گلے میں سوزش ہو جائے تو تین سے چار کالی مرچیں لیے کر اس میں چینی یا گڑ ڈآل کر چبا چبا کے کھا لینے سے گلے کی تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے اور گلے کی سوزش ختم ہو جا تی ہے۔

ہلدی اور گڑ کا استعمال

ہلدی اور گڑ کا استعمال گلے کی سوزش کے لیے ایک بہترین گھریلو نسخہ ہے اگر ہلدی اور گڑ کو ملا کر ان دونوں کا ایک ایسا مکسچر بنا لیا جائے اور اسے تھوڑی تھوڑی دیر بعد کھا کر اوپر سے پانی پی لیا جائے تو گلے کی سوزش اور خرابی سے نجات مل سکتی ہے۔

چکن کی یخنی کا استعمال اینتہائی مفید ہے

مرغی کی یخنی گلے کے میں سوزش کا کا بہترین علاج ہے اور یہ فوری طور پر تکلیف میں راحت کا سبب بنتی ہے اور فوری مدافعت کو مضبوط بناتی ہے لہذا گلا خراب ہونے کی صورت میں دن میں کم از کم تین مرتبہ مرغ کی یخنی کو استعمال کیے جانے سے گلے کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ہربل چائے کا استعمال

گلے میں سوزش ہونے کی صورت مین ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے مگر گلے میں سوزش ہونے کی صورت میں ہر بل چائے کی ٹی بیگ استعمال کریں جو بازار میں بڑی آسانی سے مل جاتی ہے اور ہر ایک یا دو گھنٹے بعد اس ہربل چائے کاک استعمال لازمی بنایئں۔

دیسی گھی اور کالی مرچ کا استعمال

کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور گلے کی سوزش میں انتہائی مفید ہے۔ ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر ایک چائے کے چمچ کے برابر دیسی گھی گرم کر کے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں اس نسخے کا استعمال گلے کے درد سے فوری راحت ملتی ہے۔

ادرک کا پانی

ادرک کا پانی نظام تنص کے لیے مددگار ہوتی ہے جو کہ گرم خصوصیات رکھتی ہے اور بیکٹیریا سے مقابلہ کرتی ہیں۔ اس نسخے کا استعمال انتہائی آسان ہے ایک ادرک و چھیل کر اس کے چوٹے چوٹے تکڑے کر لیں پھر ان ٹکڑوں کو کاٹ لین اور اسے پیں لیں اور ایک پلاسٹک کے پیپر میں اسے لپیٹ لیں اور کچھ دیر تک اسے سیٹ ہونے دیں پھر اس کے بعد 3 کپ پانی کو درمیانی آنچ میں ابال لیں پھر اس میں کٹے ہوئے ادرک کے ٹکڑے ڈالیں اس کے بعد مزید پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چولہا بند کر دیں آخر مین کچھ مقدار میں شہد کا اضآفہ کریں اور نیم گرم ہی پی لیں اس کے استعمال سے گلے کو سکون ملتا ہے اور گلہ ٹھیک ہو جا تا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button