صحت اور سائنس کی دنیا

کاکروچ سے نجات دلانے کے مؤثر گھریلو طریقے

لیموں کا استعمال

کاکروچ کیوں آتے ہیں؟

کاکروچ یا لال بیگ صفائی کی کمی سے نہیں بلکہ غذا، نمی اور چھپنے کی جگہوں کی تلاش میں گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ اگر آپ کا گھر صاف ستھرا ہونے کے باوجود ان کیڑوں کا شکار ہے، تو درج ذیل سادہ مگر مؤثر گھریلو تدابیر پر عمل کرکے آپ اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔


1. کاکروچ کی غذا ختم کریں

کاکروچ کا اصل ہدف کھانے کی باقیات اور پانی ہوتا ہے۔ لہٰذا:

  • بچا ہوا کھانا رات کو باہر نہ چھوڑیں۔

  • گیلا کپڑا، اسفنج یا لیک ہوتا پائپ بھی کاکروچ کو متوجہ کرتا ہے۔

  • گملوں یا سنک کے نیچے پانی جمع نہ ہونے دیں۔


2. گھر منظم اور صاف رکھیں

  • کچرا، پرانے اخبار یا خالی ڈبے کاکروچ کو پناہ دیتے ہیں۔

  • کچن اور اسٹور کو منظم اور صاف رکھنا ان کے داخلے کو روکتا ہے۔


3. دراڑیں اور سوراخ بند کریں

کاکروچ 1 انچ کی دراڑ سے بھی داخل ہوسکتے ہیں:

  • سنک کے نیچے، فریج کے پیچھے یا الماریوں کی دراڑیں چیک کریں۔

  • گلیو یا چپکنے والی پٹی سے دراڑیں بند کریں۔


4. لیموں کا استعمال

  • 4 لیموں کا عرق 2 لیٹر پانی میں ملا کر فرش دھوئیں۔

  • دہلیز اور کھڑکیوں پر لیموں کے عرق کا چھڑکاؤ کریں۔

  • لیموں کی خوشبو کاکروچ کو نفرت انگیز لگتی ہے۔


5. پسی ہوئی کافی

  • پسی ہوئی کافی کو کاکروچ والی جگہوں پر چھڑک دیں۔

  • اس کی خوشبو کاکروچ کو دور بھگاتی ہے۔


6. سہاگا (بوریکس) اور شکر

  • 3 حصے سہاگا اور 1 حصہ شکر مکس کریں۔

  • شکر کاکروچ کو کھینچتی ہے، سہاگا ان کو مار دیتا ہے۔

  • بچوں کی پہنچ سے دور جگہوں پر یہ مکسچر ڈالیں۔


7. بیکنگ سوڈا اور شکر

  • بیکنگ سوڈا اور شکر کو برابر مقدار میں مکس کریں۔

  • کاکروچ زیادہ ہوں وہاں یہ مکسچر چھڑک دیں۔

  • شکر کھینچتی ہے، بیکنگ سوڈا کاکروچ کو ہلاک کرتا ہے۔


8. لہسن، پیاز اور مرچ کا محلول

  • 1 لیٹر پانی میں لہسن، پیاز کا پیسٹ اور مرچ پاؤڈر ڈالیں۔

  • 1 گھنٹے کے بعد لیکوئڈ سوپ شامل کریں۔

  • یہ مکسچر کاکروچ والی جگہوں پر چھڑکیں۔


کاکروچ سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ مہنگے کیمیکل یا کمپنی پر انحصار کریں۔ آپ کے کچن میں موجود چیزیں جیسے لیموں، شکر، بیکنگ سوڈا اور سہاگا ان کیڑوں سے مؤثر انداز میں نمٹ سکتی ہیں۔ صرف مستقل مزاجی اور صفائی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button