فلمی دنیاقومی خبریں

ہنی سنگھ گھریلو تشدد معاملہ: عدالت نے کیمرے کے ذریعہ سماعت کی اجازت دی

نئی دہلی، 28 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز پنجابی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر گھریلو تشدد کیس میں  کیمرے کے ذریعہ سماعت کا حکم دیا۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ تانیہ سنگھ نے سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار سے رضامندی لینے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔جج نے کہا کہ اگر صلح کی ذرا سی بھی گنجائش ہے تو اسے درکنار نہیں کیا جاناچاہئے۔قابل ذکر ہے کہ شالنی تلوار نے اپنے شوہر ہنی سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے اور ہرجانے کے طور پر 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

ہردیش سنگھ عرف یو یو ہنی سنگھ اور تلوار 23 جنوری 2011 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔تلوار نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ سنگھ نے گزشتہ 10 سالوں میں اس پر جسمانی تشدد کیا ہے۔ ساتھ ہی سنگھ نے ان کو دھوکہ بھی دیا۔عدالت میں تلوار کی نمائندگی سندیپ کور، ایڈوکیٹس اپوروا پانڈے اور جی جی کشیپ اور روبیکا جان سنگھ کیلئے اور اپنے والدین کیلئے کرن گوویل پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button