بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریں

خاتون کوہ پیما نے کم وقت میں ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا

کھٹمنڈو :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی خاتون کوہ پیما سِینگ لِن ہنگ نے صرف 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایورسٹ بیس کیمپ کے سرکاری رابطے کے افسر گیانیندر شریستھا کا کہنا ہے کہ 44 سالہ سِینگ لِن ہنگ نے گذشتہ اتوار کو 25 گھنٹے اور 50 منٹ میں 29 ہزار فٹ سے زائد اونچے پہاڑ کو سر کیا۔

گیانیندر شریستھا کے مطابق ’خاتون کوہ پیما سنیچر کو دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں اور اگلے دن دوپہر کو 3 بج کر 10 منٹ پر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا لیکن سِینگ لِن ہنگ کو گینز ورلڈ ریکارڈز سے سرٹیفیکیٹ لینے کے لیے اپنے دعوے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

نیپالی حکومت چوٹی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی تصدیق کرتی ہے لیکن ریکارڈز پر سرٹیفکیٹس جاری نہیں کرتی۔سِینگ لِن ہنگ اور ان کی مہم کے منتظمین جو اب کھٹمنڈو جا رہے ہیں، نے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button