
مقبوضہ بیت المقدس ، 13ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرار کے بعد دوبارہ #گرفتار کیے جانے والے فلسطینی زکریا الزبیدی کو حالت بگڑنے کے بعد حیفا شہر کے ’رمبام‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری طرف #فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسیر الزبیدی کو #الناصرہ سے گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے مین اس کی حالت غیرہوگئی ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
اسرائیلی #فوجی ریڈیو نے قیدی زکریا الزبیدی کو حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسیر زبیدی کو ہفتے کی شام کو الناصرہ کے قریب سے #حراست میں لیا گیا۔ وہ گذشتہ ہفتے پانچ دوسرے فلسطینی کے ساتھ جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ زکریا الزبیدی کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
جیل سے فلسطینی قیدیوں کا فرار سکیورٹی کی ناکامی ہے:بینی
اسرائیلی وزیر اعظم #نفتالی بینیٹ نے ’جلبوع‘ جیل سے 6 قیدیوں کے فرار کو ایک انتہائی سیکورٹی والی جیل میں قیدیوں کا فرار روکنے میں ناکامی اور شکست قرار دیتے ہوئے جیل اتھارٹی پر سخت تنقید کی۔ایک حکومتی اجلاس کے آغاز میں انہوں نے خطاب میں کہا کہ میں 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار سکیورٹی کی ناکامی ہے۔
اگرچہ ان میں سے اب تک چار کو پکڑلیا گیا ہے۔ #بینیٹ نے مزید کہا کہ کچھ ریاستی نظام حالیہ برسوں میں خراب ہوئے ہیں۔ کچھ اداروں کی سستی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انہوں نے داخلی سلامتی کے وزیر عمر بار لیف کے ساتھ ایک فیصلہ کیا ہے کہ وہ فرار کے واقعے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔
جمعہ اور ہفتہ کو قابض حکام نے 4 فلسطینی #قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جو کہ گذشتہ ہفتے شمالی مقبوضہ علاقوں میں بھاری قلعہ بند جلبوع جیل سے فرار ہو گئے تھے جبکہ دو دیگر مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ پیر کے روز 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ وہ ایک #سرنگ کھود کر اس سے فرار ہوگئے تھے۔



