بین الاقوامی خبریں

حوثی جنگجو نے یمن میں مسجد میں ایک بزرگ شہری کا سر قلم کردیا

صنعاء، 18اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شدت پسند تنظیم‘داعش‘ کے گھناؤنے جرائم کی طرز پر یمن میں ایک حوثی جنگجو نے وسطی یمن کی ذمار گورنری میں ایک بزرگ شہری کا گلا کاٹ کر اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔میڈیا ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے تصدیق کی کہ ایک حوثی سپر وائزر تیس سالہ احمد الغیل نے 70 سالہ علی الجبری کو ذمار شہر کی الخبانی مسجد میں نمازیوں کے سامنے نماز عصر کے فوری بعد بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے قتل کرڈالا۔

ذرائع نے بتایا کہ نمازیوں نے الجبری کو بچانے کی کوشش کی لیکن حوثی سپروائزر نے فوری طور پر مقتول کا سر کاٹ دیا اور سر پکڑے مسجد سے باہر نکل گئے جب کہ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئیں۔اس جرم نے پوری ذمار گورنری کو ہلا کر رکھ دیا اور کارکنوں اور شہریوں نے اسے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے طرز عمل کی گھناؤنی کارروائی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button