قومی خبریں

مودی سرکارنے اشتہارات پر کتنا خرچ کیا؟ وزیر اطلاعات نے دی جانکاری

نئی دہلی،29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مودی حکومت سال 2017 سے اب تک تقریباً ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کر چکی ہے۔یہ معلومات مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے جمعرات (29 جولائی 2022) کو راجیہ سبھا میں دی۔ ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی میڈیا پر کوئی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے 2017 سے پانچ سال کی مدت میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات پر 3,339.49 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

ایک تحریری جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے 2017-18 سے 12 جولائی 2022 تک پرنٹ میڈیا میں اشتہارات پر 1,756.48 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ ساتھ ہی، اس مدت کے دوران الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات پر 1,583.01 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ اشتہارات پر یہ خرچ سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کے ذریعے خرچ کیا گیا تھا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے غیر ملکی میڈیا میں اشتہارات پر حکومت کی کسی وزارت یا محکمہ نے کوئی خرچ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button