ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی: فون میں ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی ڈاؤن لوڈ کیسے کریں؟
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیجیٹل ووٹر شناختی کارڈ فون Digital Voter ID میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت شروع کردی گئی ہے
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیجیٹل ووٹر شناختی کارڈ فون Digital Voter ID میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت شروع کردی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں صارفین کو اپنے ساتھ فزیکل ووٹر شناختی کارڈ نہیں رکھنا پڑے گا۔روزمرہ زندگی میں ووٹر شناختی کارڈ کئی جگہ استعمال ہوتا ہے،ہارڈ کاپی میں ساتھ لے جانا پڑتا ہے۔ لیکن جلد ہی اس سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل ووٹر شناختی کارڈ فون میں کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے؟بتا دیں کہ آپ ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی کارڈ کو پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے فون میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اسے ڈیجی لاکر جیسے ڈیجیٹل لاکرز میں محفوظ کر سکیں گے۔
فون میں ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی ڈاؤن لوڈ کرنے کیسے کریں
ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی کے لیے موبائل نمبر کو ووٹر شناختی کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں صارفین کو پہلے KYC کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ ای ووٹر شناختی کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
سب سے پہلے سرکاری ویب سائٹ https://eci.gov.in/e-epic/ پر کلک کریں۔
اس کے بعد ڈاؤن لوڈ e EPIC آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
ڈاؤن لوڈ e EPIC بٹن ویب پیج کے اوپر دستیاب ہوگا۔
اب لاگ ان تفصیلات انٹر کریں (اکاونٹ پہلے سےsignup ہو)۔اگر اکاونٹ آپ نے نہیں بنایا ہو تو سب سے پہلے
آپ کو اپنے آپ کو موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنا ہوگا۔
پورٹل پر ڈاؤن لوڈ eEPIC آپشن کو منتخب کریں۔
ووٹر شناختی کارڈ کا 10 ہندسوں کا منفرد EPIC نمبر داخل کرنا ہوگا۔
آپ کی تفصیلات کی تصدیق کی جائے گی۔ آپ کے موبائل نمبر پر ایک OTP آئے گا، جس کی تصدیق کرنی ہوگی۔
اس کے بعد آپ موبائل پر پی ڈی ایف فارم میں ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ای ووٹر شناختی کارڈ آپ کے ووٹر آئی ڈی کی فزیکل کاپی لے جانے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ ایک بار جب آپ کا ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی آپ کے اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ ہو جائے تو آپ اسے اپنے DigiLocker اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹر اسی ویب سائٹ پر فارم 8 بھر کر ڈپلیکیٹ ووٹر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، درخواست دینے کے بعد درج پتے پر بھیج دیا جائے گا۔



