سرورقسیاسی و مذہبی مضامین

انٹرنیٹ پر آن لائین سے پیسہ کیسے کمائیں

آن لائین انٹرنیٹ Internet سے پیسہ کمانے کے ایسے بہترین طریقے جانیں جو آسان ہیں اور 100٪ فیصد کام کرتے ہیں-اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آن لائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر کمائی کے بنیادی ذرائع:

انٹرنیٹ پر کمائی کے دو بنیادی ذرائع ہیں۔ پہلا طریقہ کونٹینٹ (Content) کے ذریعے کمائی ہے۔ کونٹینٹ سے مراد ایسا مواد ہے جسے پڑھنے، دیکھنے یا سننے کے لیے لوگ کسی پلیٹ فارم پر آئیں جو اس کے بدلے میں کونٹینٹ بنانے والے کو پیسے ادا کرے۔

یہ کونٹینٹ تصاویر، آڈیو، ویڈیو، بلاگنگ یا وی لاگنگ جیسا کوئی بھی تخلیقی کام ہوسکتا ہے جس کی مارکیٹ میں مانگ ہو۔

دوسرا کمائی کا طر یقہ ای کامرس یا انٹرنیٹ کے ذریعے خرید و فروخت ہے۔ انٹرنیٹ پر آپ کو بغیر کسی،فیکٹری، دکان یا کسی قسم کے کاروباری ڈھانچہ بنائے بغیر آن لائن اشیاء کی خرید و فروخت کا موقع ملتا ہے۔

اس طر یقہ میں روایتی کاروبار کی طرح آپ چیزیں اپنی ویب سائٹ یا کسی دوسرے رکھتے ہیں فروخت کے لیے آن لائن رکھتے ہیں، جنھیں ضرورت رکھنے والے صارفین خریدتے ہیں اور آپ کو کارڈ یا کیش آن ڈلیوری کے ذریعے اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔سب سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو جانچیں کہ آپ انٹرنیٹ پر کیا خدمات انجام دےسکتے ہیں

یہاں پر پہلے ہم کونٹینٹ کے ذریعے کمائی کےطریقوں پر بات کریں گے اور اس کےبعد ای کامرس کے ذریعے کیسے آن لائن پیسے کما ے جا سکتے ہنں۔

بلاگنگ سے کمائی کا طریقہ

انٹرنیٹ پر  پیسے کمانے کا ایک مقبول طریقہ بلاگنگ ہے. جس کے ذریعے لوگ آن لائن پیسہ کما رہے ہیں. اس کاروباری ماڈل کے اندر کسی بھی موضوع جیسے تعلیم ، صحت، ٹیکنالوجی پر بلاگر یا ورڈپریس جیسی بلاگنگ سروسز پر اپنا بلاگ بناتے ہیں۔

اس پر عمدہ اور مفید مواد شائع کرتے ہیں، اپنے قارئین کا ایک حلقہ قائم کرتے ہیں، اور پھر مختلف اشتہاروں کے ذرائع جیسا کہ گوگل ایڈسینس، کورسز، ای بکس یا پھر ایفلی ایٹ کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔

یوٹیوب سے کمائی کا طریقہ

یوٹیوب YouTube کے چینل کے ذریعے کمائی سب سے بہترین اور مثبت ذریعہ روزگار ہے۔ یو ٹیوب پر بڑی تعداد میں لوگ ویڈیو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔یوٹیوب اس وقت گوگل کے بعد سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ ہے۔

طریقہ کار یہ ہے کہ آپ یوٹیوب پر چینل بناکر اس پر مفید ویڈیوز اور دلچسپ موضوعات پر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں. موضوع جو بھی ہو، یوٹیوب پر کامیابی کے لیے مواد میعاری ہونا چاہیے۔

اگر آپ اچھا مواد بنانا شروع کریں جس پر لوگ آتے ہیں تو ٹریفک ملے گی تو ایڈورٹائزر خود چل کر آپ کے پاس آئے گا۔

فری لانسنگ Freelancing سے کمائی کا طریقہ

اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں.آپ اچھا لکھ سکتے ہیں ویب ڈیویلپمنٹ جانتے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا کام جانتے ہیں.ویڈیو / آڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں .غرض کمپیوٹر یا غیر کمپیوٹر کسی کام میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ فری لانسنگ کے ذریعے بہترین کمائی کر سکتے ہیں۔

اس کاطریقہ کار یہ ہے آپ مختلف فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اپنے آپ کو کام کے لیے ایک بہترین امیدوار بنا کر کام کروانے والے کے سامنے پیش کریں۔یہاں پر کچھ بہترین کی فری لانسنگ ویب سائٹس لسٹ ہے.ان پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر  Online Income Sites سے کام شروع کر سکتے ہیں

اپ ورک Up work

فری لانسر Freelancer
گرو Guru

اپین کنٹیکٹ Appen connect

کلک ورکر Clickworkers

فا ئیور Fiverr

ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ Affiliate Marketing سے کمائی کا طریقہ

اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں اور انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہیں اور ساتھ مارکیٹنگ سے بھی دلچسپی ہے تو ایفلی ایٹ مارکیٹنگ آپ کے لیےایک بہترین آن لائن کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ سے پیسے کمانے کا اصول بڑا سادہ ہے، اس طریقے میں آپ کسی بھی شخص کی پراڈکٹ کی مشہوری کر کے اسے بیچتے ہیں، جس کے بدلے میں آپ کو کمیشن ملتا ہے۔

ورچوئل اسسٹنٹ Virtual Assistant

ورچوئل اسٹنٹ کا کام صرف اتنا ہے کہ آپ اپنےگھر میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ پر کسی کے لیے اسسٹنٹ کا کام کرتے ہیں۔

یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ آپ اپنے ملک میں رہتے ہوئے اسسٹنٹ کا کام کرتے ہیں۔اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ آپ یہ کام انٹرنیٹ کے ذریعے کر رہے ہوتے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک میں مختلف افراد اور اداروں کو روز مرہ کے کام انجام دینے کے لیے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لیے وہ تیسری دنیا کے ممالک میں، جہاں افرادی قوت سستی ہے، رابطہ کرتے ہیں اور یہاں سے افراد کو ہائر کر لیتے ہیں۔

آن لائن ٹیچنگ

آپ اسکائپ Skype کے ذریعے بچوں کو قرآن مجید اور ٹیوشن بھی پڑھا سکتے ہیں۔ اس وقت بے شمار افراد اس طریقے سے دولت کما رہے ہیں. اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے آپ کورس بنا کر آن لائن فروخت کریں۔

ای کامرس شاپ E-commerce shop

 اگرآپ اس وقت کوئی کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ایک عدد ویب سائیٹ بنا کر اس کو آن لائن بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کوئی بھی چیز بازار سستے داموں میں خرید کر اپنی ویب سائٹ بنا کر اور سوشل میڈیا پر فروخت کر سکتے ہیں۔

یہ کام آپ دراز پر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس فروخت کرنے کے لیے کوئی پراڈکٹ دستیاب نہیں تو آپ اپنے علاقے کی کسی بھی مشہور پراڈکٹ یا سوغات کو آن لائن فروخت کرنا شروع کر دیجیے۔ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ آپ یوٹیوب سے سیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button