سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کھانا کھانے کا طریقہ

کھانا کھانے کا جب ارادہ کرو تو پہلے والدین ، رشتہ دار، پڑوسی، مہمان، غریب سائل، پالتو چوپائے، چڑیوں کو کھلاؤ، پھر ہاتھ منہ دھو کر صاف ستھرے ہو کسی صاف جگہ بیٹھ کر کھانے کی ابتداء رطب، چکنی، ستھری غذا سے کریں، اس کے بعد نمکین چیز کھائیں، پھر کوئی پھل کھائیں ،غیر مصدقہ غیر شناخت شدہ یا کسی نقصان کا اندیشہ ہے اس کو نہ کھاؤ، چلتے پھرتے نہ کھاؤ، دھوپ میں بیٹھ کر نہ کھاؤ، اندھیرے میں نہ کھاؤ، انجانے درخت کے نیچے بیٹھ کر نہ کھاؤ، صدقے کا کھانا نہ کھاؤ، کھائے ہوئے کھانے کے مخالف و ضد کے کھانے کو نہ کھاؤ، متضاد قسم کے کھانے بیک وقت نہ کھاؤ، بہت زیادہ جلدی یا دیر سے نہ کھاؤ، دیر میں کھانے کا یہ نقصان ہے کہ آدمی کھانا زیادہ کھاجاتا ہے دوسرے معدے کی حرارت بجھ جاتی ہے، بھوک ختم ہوجاتی ہے، اور کھانے کا پہلا حصہ آخری حصہ کے ہضم سے پہلے ہضم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ کھانا کھانے کے درمیان زیادہ ہنسنا اور زیادہ باتیں کرنا اور زیادہ فکر و تردد کرنا، غذا کی چکنائی کو ختم کردیتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں سستی آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button