بین الاقوامی خبریں

 فون میں جاسوسی کا سافٹ ویئر پیگاسس ہے یا نہیں، کیسے پتہ لگائیں؟

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیگاسس  #اسپائی ویئر (Pegasus spyware) گذشتہ ہفتے کے دوران خبروں میں رہا  ہے ، بہت سارے لوگوں کو خوف ہے کہ  این ایس او گروپ سے بنےیہ اسپام (SpamMalware) فون کی خفیہ #جاسوسی کر سکتے ہیں دنیا بھر میں مختلف شخصیات کی جاسوسی کیلئے #اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والے حالیہ #انکشافات کے بعد ماہرین نے وہ طریقہ بتایا ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے

کہ آپ کے اسمارٹ فون میں پیگاسس #سافٹ ویئر ہے یا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سائبر #سیکورٹی کے ماہر ڈیوڈ بیلابان نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ معروف اینٹی وائرس سافٹ ویئر #پیگاسس سافٹ ویئر کو تلاش نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پروگرام کسی بھی فون میں موجود آپریٹنگ سسٹم کی بنیادی معلومات میں چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں خراب کر دیتا ہے۔ ہیومن رائٹس کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کا کام پیگاسس تلاش کرنا ہے۔
اس سافٹ ویئر کا نام ایم وی ٹی (Mobile Verification Toolkit) ہے اور اس کا سورس کوڈ GitHub پر موجود ہے۔یہ سافٹ ویئر اینڈروئیڈ اور ایپل آئی او ایس دونوں کیلئے دستیاب ہے تاہم، یہ سافٹ ویئر کسی مخصوص ڈیوائس کیلئے نہیں ہے، لینکس یا پھر میک او ایس کے ذریعے اسے کسی مخصوص ڈیوائس کیلئے تیار کرکے اس میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔یہ سافٹ ویئر فون کا ڈیٹا کمپیوٹر میں کاپی کرکے تمام اشیاء کا تجزیہ کرتا ہے اور معلوم کرتا ہے کہ آیا ڈیوائس میں پیگاسس ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button