دسترخوانسرورق

آسان طریقے, بغیر پکائے گوشت کیسے گلائیں✍️پیش کش: عرشی دلدارؔ بنگلور

اس مضمون میں ہم آپکو گوشت کو بغیر پکائے گلانے کے 9 طریقے بتائیں گے جنہیں دنیا کے بڑے شیف استعمال کرتے ہیں اور جن سے آپکا کا باربی کیو نہ صرف جوسی ہوگا بلکے ان کا گوشت کھانے میں انتہائی نرم ہوجائے گا۔

اکثر لوگ گھر پر باربی کیو بناتے ہیں اور اکثر اپنے اس عمل میں وہ بیچارے ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ تکے اتنے سخت ہوتے ہیں کہ چبائے ہی نہیں جاتے اور یوں سارا سال دوست احباب ان کا مذاق بناتے ہیں کے آئندہ گھر پر لکڑ تکے مت بنانا۔

اس مضمون میں ہم آپکو گوشت کو بغیر پکائے گلانے کے 9 طریقے بتائیں گے جنہیں دنیا کے بڑے شیف استعمال کرتے ہیں اور جن سے آپکا کا باربی کیو نہ صرف جوسی ہوگا بلکے ان کا گوشت کھانے میں انتہائی نرم ہوجائے گا۔

چائے سے گوشت گلانا: چائے کی پتی میں قدرتی tannin ہوتا ہے جو گوشت کو TENDER کرنے میں انتہائی کارآمد ہے، چائے کی پتی کے دو بڑے چمچ دو کپ پانی میں ڈال کر سڑونگ قسم کا قہوہ بنا لیں اور پھر گوشت کو اس قہوے میں Marinate کردیں اور چند گھنٹے پڑا رہنے دیں آپ کا گوشت ایسا ہوجائے گا کہ آپ اسے کچا ہی کھا جائیں۔

نان الکوحل وائن، Citrus Juice, سرکہ: دنیا کے بڑے بڑے ریسٹورینٹ باربی کیو کو وائن میں Marinate کرتے ہیں تاکہ گوشت گل جائے، پریشان نہ ہوں ہمیں پتہ ہے الکوحل حرام ہے مگر آپ کو بازار میں نان الکوحل وائن مل جائے گی ۔ گوشت کو اس میں Marinate کریں اور مزیدار نرم تکے بنائیں۔ اس طرح گوشت کو سرکہ لگا دیں وہ بھی گوشت چند گھنٹوں میں گلا دے گا، اور Citrus juice بھی گوشت گلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ٹماٹر باسڈ ساس: ٹماٹر کے اندر تیزابی خاصیت ہوتی ہے اسی لئے بازار میں ملنے والی بہت سی باربی کیو ساسز ٹماٹر سے بنی ہوتی ہیں جو گوشت کو گلانے میں انتہائی کارآمد ہیں، ایسی ساسز میں سرکہ وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے جو گوشت کو بہت جلد گلا دیتا ہے۔

آب جو کا پانی: بازار سے بغیر الکوحل والا آب جو کا پانی یعنی Beer لے لیں اور گوشت کو اسکے اندر Marinate کریں ، اس سے نا صرف آپ کے باربی کیو کا ذائقہ انتہائی مزیدار ہوجائے گا بلکے جو کے پانی میں موجود Tannin اور الفا ایسڈ آپکے گوشت کو بہت جلد گلا دیں گے۔

کوکا کولا: گوشت کو کوکا کولا میں 30 منٹ سے لیکر 24 گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں، جی ہاں کولا کے اندر موجود ایسڈ آپ کا گوشت نرم کر دے گا۔

ادرک: ادرک کے اندر ایسے Enzyme ہوتے ہیں جو پروٹین کو توڑ دیتے ہیں، اپنے گوشت کو ادرک لگا کر24 گھنٹے کیلئے رکھ دیں یہ گوشت کو جہاں نرم کرے گا وہاں آپکا باربی کیو انتہائی مزیدار بنا دے گا۔

دہی: گوشت میں پروٹین ہوتی ہے اور پروٹین کو ٹوڑنے کیلئے دہی انتہائی کاآمد ثابت ہوتاہے اس لئے گوشت گلانے کیلئے دہی کا استعمال کریں۔

انجیر، پپیتا، کیوی، پائن ایپل: یہ پھل کاٹ کر گوشت پر لگا دیں اور کچھ گھنٹے پڑا رہنے دیں، یہ گوشت گلانے میں انتہائی مْفید ثابت ہوتے ہیں۔

بیکینگ سوڈا: بیکینگ سوڈا بھی پروٹین کو توڑ کر رکھ دیتا ہے، اور گوشت کو انتہائی نرم کر دیتا ہے، اپنے گوشت پر سوڈا لگائیں اور کچھ دیر پڑا رہنے دیں اور مصالحہ لگانے سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھولیں۔

کچری پاؤڈر: بازار میں عام دستیاب ہونا والا یہ پاؤڈر گوشت گلانے میں انتہائی مدد گار ہے اور ایک سستا طریقہ ہے جسے عام طور پر ریسٹورینٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پانی: جی ہاں گوشت کو پانی میں ابال لیں اور جب گوشت نرم پڑپانی: جی ہاں گوشت کو پانی میں ابال لیں اور جب گوشت نرم پڑ جائے تو نکال کر مصالحہ لگا کر گرل کرلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button