سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

دہی گاڑھا، میٹھا اور کریمی کیسے بنائیں

دہی جمانا تو آسان ہے لیکن دہی کو صحیح طرح جمانا مشکل ہے

زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ دہی جمنے کے بعد پانی چھوڑ دیتا ہے یا پھر بہت زیادہ ہی کھٹا ہوجاتا ہے۔ ایسے میں وہ مزہ نہیں دیتی اور نہ ہی زیادہ دن چل پاتی ہے۔ اسی لئے کہتے ہیں دہی جمانا تو آسان ہے لیکن دہی کو صحیح طرح جمانا مشکل ہے۔گرما میں تو دہی کا استعمال عام دنوں کے مقابلے بڑھ جاتا ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ دہی کھاتے ہیں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔ دہی کو کئی بار ایک ساتھ زیادہ مقدار میں لا کر فریج میں رکھ لیتے ہیں۔جو اکثر کھٹا پڑجاتا ہے، پھر چاہے وہ بازار سے خریدی گئی ہو یا گھر میں بنایا گیا ہو۔آج ہم اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے کہ کون سی ایک چیز ڈالنے سے دہی پانی نہیں چھوڑتا۔

دہی کا پانی نہ چھوڑنا، گاڑھا دہی جمانا

دہی جماتے وقت جب ہم دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرتے ہیں اس وقت دودھ میں دہی ڈالنے سے پہلے ایک پیالی میں تھوڑا سا دودھ لیکر اس میں 1 چمچ کارن فلور ڈال کر ملائیں، اور پھر اسے دودھ میں مکس کردیں۔ اسکے بعد دوسری پیالی میں تھوڑا سا دودھ لیکر اس میں 1 چمچ دہی ڈالیں، اور دودھ میں شامل کردیں۔ اب دودھ کو بیٹر کی مدد سے اچھی طرح سے پھینٹیں اور اسے تھال میں ڈال کر جمنے تک رکھ دیں، نیچے فریج میں بھی رکھ سکتی ہیں۔

دہی کو کھٹا ہونے سے بچانا

دہی میں آپ پاؤڈر والا دودھ دہی کی مقدار کے ایک چوتھائی حصے کے برابر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں۔ اس طریقے سے آپ کا دہی کھٹا نہیں ہوگا کیونکہ سوکھے دودھ میں سکروز اور لیکٹوز شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کھٹا پن جلدی نہیں آتا۔ دہی جمانے کے بعد اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں، دہی کبھی کھٹا نہیں ہوگا۔ اگر بازار سے دہی لائیں تو اس میں بھی بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، یہ کبھی خراب نہیں ہوگا۔

غذائیت کا خزانہ,دہی سے بیماریاں بھگائیں✍️پیش کش: فرحین عدنان بنگلور

متعلقہ خبریں

Back to top button