کھانسی اور دمہ کے خاتمے کیلئے
دمے کی شکایت ہونے کی صورت میں پیاز کا استعمال بڑھالیں
ایک پاؤ برگ اڑوسہ ڈیڑھ سیر پانی میں جوش دیں۔ ایک پاؤ رہنے پر کپڑے سے چھان لیں پھر پرانی قند سیاہ دو تولہ اس میں ڈال کر اس قدر آگ پر جوش دیں کہ قوام بن جائے اور لئی کی طرح بالکل گاڑھا ہو جائے اب اس کی گولیاں بنالیں۔ گولیاں چنے کے دانے کے برابر بنائیں۔ دو گولیاں بوقت ضرورت منہ میں رکھ کر چوسیں۔ کھانسی اور دمہ کے لئے بے حد مفید ہے۔
ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ ادرک کا پانی ملا کر اس میں باریک سیاہ پسی ہوئی مرچ چھڑک کر صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت کھائیں۔ دمہ ختم ہو جائے گا یہ ایک موثر علاج ہے۔
دمے کی شکایت ہونے کی صورت میں پیاز کا استعمال بڑھا لیں اور جتنا ممکن ہو پیاز کھائیں تاکہ آپ کے نظام تنفس کی نالیوں کی تنگی دور ہو سکے۔ اس سے کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
دمہ اور کھانسی کے لئے عمدہ منقیٰ اگر با قاعدہ کھایا جائے تو دمے اور دائمی کھانسی کے مریضوں کو شفا حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی بھوک اور ہاضمے کی طاقت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ سینے کے درد کو تحلیل کردیتی ہے۔



