
ٹاٹا کو بھارت رتن دیئے جانے کے مطالبہ پر رتن ٹاٹا نے کہا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کو بھارت رتن دیئے جانے کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے لئے سوشل میڈیا پر #BratratatathaRatanTata مہم چلائی جارہی ہے، تاہم اب خود ٹاٹا نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس مہم کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔رتن ٹاٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک طبقے کے لوگوں کا سوشل میڈیا پر مطالبہ ہے کہ وہ مجھے ایوارڈ دیئے جائیں،میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ،
لیکن اپیل کرتا ہوں کہ ایسی مہم اب بند کردی جائیں، میں خود کو ہندوستانی ہونے پر خوش قسمت سمجھتا ہوں اور ہندوستان کی ترقی اور کامیابی میںاپنی شراکت ادا کرتا رہوں گا۔موٹی ویشنل اسپیکر ڈاکٹر ویوک بندرا نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ رتن ٹاٹا کو بھارت رتن دیئے جائیں ، بندرا نے لکھا کہ رتن ٹاٹا کو یقین ہے کہ آج کے کاروباری ہندوستان کو اگلی سطح تک لے جاسکتے ہیں،
ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں بھارت رتن دیا جائے، ہماری مہم میں شامل ہوں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ اس کے بعد رتن ٹاٹا اور #BharatRatnaforRatanTata ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہونے لگا ۔
While I appreciate the sentiments expressed by a section of the social media in terms of an award, I would humbly like to request that such campaigns be discontinued.
Instead, I consider myself fortunate to be an Indian and to try and contribute to India’s growth and prosperity pic.twitter.com/CzEimjJPp5
— Ratan N. Tata (@RNTata2000) February 6, 2021
سوشل میڈیا پر صارفین مسلسل رتن ٹاٹا کے اچھے کاموں کی پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹاٹا مشکل وقتوں میں ملک کے ساتھ کھڑا رہا ،اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔



