دلچسپ خبریںسرورق

بھوکا ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا،ویڈیو ہوا وائرل

شنگھائ: (اردودنیا/ایجنسیاں) #تھائی لینڈ میں ایک بھوکا #ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھوکا ہاتھی گھر کی دیوار توڑ کر باورچی خانے میں داخل ہوا اور چاولوں کا بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔شور سے گھر کے مکین کی آنکھ کھلی تو وہ باورچی خانے میں زبردستی کے مہمان کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دیوار کی مرمت کے لیے 50 ہزار بٹ لاگت آئے گی جبکہ ہاتھی کو اس طرح دیکھ کر ہم خوفزدہ ہوگئے لیکن ابھی بھی ڈر ہے کہ وہ دوبارہ واپس نہ آجائے۔
تھائی لینڈ میں #ہاتھیوں نے جنگل میں کھانا تلاش کرنے کی بجائے کھانے کے لئے انسانی مکانات کا دورہ کرتے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق ، رچاچداو نے بتایا کہ اس نے مقامی وائلڈ لائف افسران سے بات کی جنہوں نے ان سے کہا کہ کھانا باورچی خانے میں باہر نہ رکھیں کیونکہ بدبو ہاتھیوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔  رتچداوان نے کہا کہ انہیں واقعہ کافی دل لگی ہے ، لیکن اب وہ اس بات سے کافی پریشان بھی ہیں کہ ہاتھی مستقبل میں زیادہ سے زیادہ خوراک کے لئے واپس نہ آجائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button