جرائم و حادثات

ہتھوڑے سے بیوی کا بے رحمانہ قتل،

 ہتھوڑے سے بیوی کا بے رحمانہ قتل،اسی کمرے میںشوہر کی خودکشی

 

کمرے
ممبئی: (اردودنیا.اِن)تھانے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس نے پھانسی پر پھندا ڈال کر اپنی جان دے دی۔ یہ واقعہ واگلے اسٹیٹ کے قریب واقع کچی آبادی کے علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ خاندانی اختلاف کو اس واقعے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

پولیس اس معاملے میں کنبہ سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔متوفی کی شناخت آکاش اور خاتون کی شناخت اشوینی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں روپپیوی پڈا 2 میں رہائش پذیر تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ آکاش کے اہل خانہ کے یہاں رہنے کولے کر شوہر اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا یہاں تک پہنچ گیا۔تاہم عہدیداروں نے کہا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی تہوں کو مکمل طور پر کھولا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ اپنی چال میں وہ اکثر محلے کے خالی کمرے میں سونے کے لئے چلے جاتے تھے۔ واقعہ کے دن بھی وہ اسی طرح خالی کمرے میں گئے تھے لیکن وہاں ان کا تصادم ہوگیا۔

اس کے بعد دونوں کے مابین تشدد شروع ہوا اور غصے میں آکاش نے ہتھوڑا اٹھا لیا، بعدازاں اس نے اپنی اہلیہ کو کئی ضربیں لگائی اور اسے ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو پھانسی دے دی اور اس کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔اگلی صبح جب اس نے کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو باپ چھت توڑ کر کمرے میں داخل ہوا۔

اس نے دیکھا کہ پورے کمرے میں خون پھیلا ہوا تھا، اس کے بیٹے کی لاش وہیں لٹک رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس کے بعد واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button