بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

  سالگرہ میں کیک کاٹنے پر شوہر سے جھگڑا، بیوی کی  خودکشی  

 نوئیڈا،19فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)  نوئیڈا کے سیکٹر 119 سے خودکشی کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں سالگرہ کی خوشیاں پل بھر میں ماتم میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق بیوی کی سالگرہ پر کیک Birthday Cake  کاٹنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا، اس کے بعد بیوی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملنے پر نوئیڈا پولس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر-119 میں موجود الڈیکو انواٹیشن سوسائٹی کا ہے۔ یہاں سونم سنگھ نامی خاتون اپنے شوہر اتم کمار کے ساتھ رہتی تھی۔ متوفی خاتون کا شوہر ایک بڑی کمپنی میں انجینئر ہے ،اور دونوں کا ایک 10 سالہ بیٹا ہے،
گزشتہ جمعے کو سونم کی سالگرہ تھی، اس لیے جمعرات کی رات 12 بجے کیک کاٹنے کا پروگرام تھا۔ کیک کاٹتے ہوئے بیوی کا اتم سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد معاملہ ٹھنڈا ہوا اور سونم اپنے کمرے میں سونے چلی گئی۔
لیکن جب صبح باہر نہیں آئی اور شوہر نے آواز لگائی، تاہم اندرکمرے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تب شوہر اتم نے کسی طرح دروازہ کھولا تو دیکھا کہ یہ اس کی لاش پنکھے سے لٹکا ہو ئی ہے، اس نے فوراً پولیس اور پڑوسیوں کو مدد کے لیے بلایا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس سونم کے شوہر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ آخر سونم نے کس وجہ سے انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوگئی ،اس واقعہ کے بعد خاندان میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔متوفیہ خاتون کے اہل خانہ شوہر پر قتل اور خودکشی کیلئے آمادہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button