تلنگانہ کی خبریں

حیدرآباد انکاؤنٹر معاملے میں جانچ کمیٹی کو رپورٹ دائرکرنے کیلئے مزید 6 ماہ کا وقت ملا

نئی دہلی، 3 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم #کورٹ نے منگل کو #حیدرآباد کے ویٹرنریرین (جانورکی ڈاکٹر)کے ساتھ #گینگ ریپ اور قتل کیس کے چار ملزمان کی انکاؤنٹر موت میں تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی حتمی رپورٹ درج کرنے کیلئے6 ماہ کا مزید وقت دیا۔سپریم کورٹ کے سابق جج وی ایس سرپورکر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کو اس معاملے میں رپورٹ پیش کرنا ہے۔

چیف جسٹس این وی رامن اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے #انکوائری کمیشن کی طرف سے پیش ہوئے وکیل سے پوچھا کہ کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے کتنا وقت درکار ہے۔بنچ نے اترپردیش میں #گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے اسی طرح کے کمیشن کی مثال دی اور کہا کہ وہ پہلے ہی اپنی رپورٹ درج کرچکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے سابق جج بی ایس چوہان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دوبے کا #انکاؤنٹر پہلے سے منصوبہ بند تھا۔حیدرآباد انکاؤنٹر ہلاکتوں کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بنچ نے ایڈوکیٹ کے پرمیشور سے تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔وکیل نے کہا کہ کمیشن کو اس کیس میں 130 سے زائد گواہوں کو سننا تھا اور کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے بھی اس میں تاخیر ہوئی ہے۔

بنچ نے کہاکہ ٹھیک ہے، مزید6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔سرپورکر کمیٹی 12 دسمبر 2019 کو تشکیل دی گئی تھی تاکہ انکاؤنٹر کے حالات کی انکوائری کی جاسکے اور چھ ماہ کے اندر رپورٹ درج کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button