سرورقفلمی دنیا

’ابھی میں زندہ ہوں‘ ، پونم پانڈے نے اپنے بارے دی اطلاع

پونم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

ممبئی ، 3 فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے بارے میں خبر سامنے آئی تھی کہ وہ سروائیکل کینسر کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ کے 32 سال کی عمر میں انتقال کی خبر نے سب کو چونکا دیاتھا۔ نہ صرف ان کے مداح بلکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی حیران رہ گئیں۔ لوگ اس پر یقین نہیں کر سکے تھے۔ ادھر اب اداکارہ کا اپنا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرکے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔پونم پانڈے کی موت کی خبر کے بعد لوگوں کے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بہت سے لوگوں نے اندازہ لگایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔ یہ بھی بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ کیونکہ اداکارہ نے پہلے کبھی اپنے کینسر کی خبر شیئر نہیں کی تھی۔

ادھر پونم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پونم کہتی ہیں کہ میں زندہ ہوں۔ میری موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہزاروں خواتین ہلاک ہو چکی ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی؛ بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ کیا کرے۔ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ سروائیکل کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ آپ کو اپنے ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔ اس سے بچنے کے لیے آپ کو ایچ پی وی ویکسین لینا پڑے گی۔ ہم سب یہ سب کر سکتے ہیں۔

میں نہیں چاہتی کہ اس کینسر کی وجہ سے مزید جانیں ضائع ہوں۔خیال رہے کہ پونم پانڈے اس وقت سرخیوں میں آئی تھی ، جب انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہندوستانی ٹیم 2011کا ورلڈ کپ جیت لیتی ہے، تو میں نیم برہنہ تصویر کھنچوائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button