مجھے ’بھارت‘ اور ’انڈیا‘ میں کوئی بین تفاوت نظر نہیں آتا : فاروق عبداللہ
ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے۔
سری نگر، 8ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیا اور کہا کہ یہ بیس ممالک اپنے مشکلات سامنے رکھ کر ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انڈیا اور بھارت ناموں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ آپ آئین پڑھیں اس میں بھارت اور انڈیا دونوں لکھے ہیں اور مجھے ان دونوں ناموں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہوں۔
جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا فورم ہے جو اپنے مشکلات سامنے رکھتے ہیں اور ان کا ازالے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس باقی ممالک میں بھی ہوتا ہے اور اگلے سال اس کا اجلاس برازیل میں ہوگا۔لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔ون الیکشن ون نیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیکھیں گے کہ اس کا کیا ہوگا۔



