پٹنہ،15؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بہار کے سابق سی ایم جیتن رام مانجھی متنازعہ بیان کو لے کر بحث میں ہیں۔ مانجھی جو جموئی ضلع کے سکندرا میں بھیم رائو امبیڈکر جینتی میں شرکت کے لیے آئے تھے، لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھگوان رام پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ رام کوئی بھگوان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ والمیکی اور تلسی داس پر یقین رکھتے ہیں، جنہوں نے رامائن لکھی، لیکن رام کو نہیں جانتے۔
وہ یہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان رام چند تھے، وہ تلسی داس اور والمیکی رامائن کے کردار تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوجا پاٹ کرنے سے کوئی بڑا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات کے لوگ پوجا کرنا چھوڑ دینا چاہیے برہمنوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو برہمن گوشت کھاتے اور شراب پیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں۔
ایسے برہمنوں سے دور رہنا چاہیے۔ ان سے پوجا پاٹ نہیں کرانا چاہیے ۔ آپ لوگ پوجا پاٹ کرنا بند کردیجیے ۔ انہوں نے کہا کہ شبری کے جھوٹے بیرکو رام نے کھایا تھا ۔ سکندرا کے ہم پارٹی کے ایم ایل اے پرفل مانجھی نے امبیڈکر جینتی کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔



