ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی دیوی پیدا ہوئی تو اس کے دل میں 2 سوراخ تھے۔بپاشا باسو حال ہی میں نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک لائیو انسٹا گرام چیٹ کے دوران اپنی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔اُنہوں نے بتایا کہ والدین بننے کے بعد میرا اور میرے شوہر کرن کا سفر کسی بھی عام ماں باپ سے بہت مختلف رہا اور میں نہیں چاہتی کہ کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔
بپاشا باسو نے انکشاف کیا کہ بیٹی دیوی دل میں 2 سوراخوں کے ساتھ پیدا ہوئی تھی
بپاشا باسو نے کہا کہ ہماری بیٹی دیوی کی پیدائش کے تیسرے دن مجھے یہ پتہ چلا کے اس کے دل میں 2 سوراخ ہیں، میں نے یہ بھی سوچا کہ میں یہ بات دوسروں کو نہیں بتاؤں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت سی مائیں ہیں جنہوں نے اس مشکل سفر میں میری مدد کی اور ان ماؤں کو تلاش کرنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔بپاشا باسو نے بتایا کہ ہمیں یہ سمجھ بھی نہیں تھی کہ ہماری بیٹی دیویاکے دل میں جو وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ (VSD) ہے وہ کیا ہے؟ وہ بہت مشکل دور تھا، ہم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات نہیں کی کیونکہ ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔بپاشا باسو نے بتایا کہ ہم بیٹی کی پیدائش کی خوشی منانا چاہتے تھے لیکن پریشان بھی تھے، پہلے پانچ مہینے ہمارے لیے بہت مشکل رہے۔
بپاشا نے بتاہا کہ بظاہر تو دیوی کی صحت پیدائش کے بعد پہلے دن سے ہی ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹر نے ہمیں کہا کہ ہر مہینے ہمیں یہ جاننے کے لیے اسکین کروانا پڑے گا کہ ہماری بیٹی کے دل میں جو سوراخ ہیں وہ خود سے ٹھیک ہو رہے ہیں یا نہیں لیکن اس کے دل میں جو سوراخ تھے وہ بڑے تھے اس لیے ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ سرجری کرنی پڑ سکتی ہے۔پباشا باسو نے بتایا کہ جب بیٹی 3 ماہ کی ہوئی تو اسے اتنی چھوٹی سی عمر میں ’اوپن ہارٹ سرجری‘ سے گزرنا پڑا جو کہ ہمارے لیے بہت درد ناک تھا۔بپاشا نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اب بیٹی دیوی ٹھیک ہے لیکن اسے 6 گھنٹے کی طویل سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔
دیوی بپاشا کی پہلی لڑکی ہے۔ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی ملاقات ایلون (2015) کے سیٹ پر ہوئی تھی ۔ جوڑے نے اکثر انٹرویوز میں بتایا تھا کہ یہ پہلی نظر میں محبت نہیں تھی لیکن وہ ایک ساتھ کام کرنے کے بعد ہی بندھن میں بندھے اور محبت میں گرفتار ہوئے۔ جوڑے کی شادی 30 اپریل 2016 میں ہوئی۔ بعد میں انہوں نے اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے لیےپارٹی کا اہتمام کیا جس میں سلمان خان، ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن اور دیگرلوگوں نے شرکت کی۔ جوڑے نے 2022 میں شادی کے چھ سال مکمل کر لیے۔
View this post on Instagram



