سرورقفلمی دنیا

مجھے بیڈمنٹن کے ریکٹ سے مار پڑتی تھی،کاجول کا انکشاف

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کاجول نے اپنی والدہ کی سخت تربیت کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ انہیں بیڈمنٹن کے ریکٹ سے مارا کرتی تھیں۔کاجول کا کہنا ہے کہ ان کی 13ویں سالگرہ پر والدہ نے کہا تھا ’میں دوبارہ تم پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گی تاہم اگر تمہیں درست کرنا پڑا تو میں کروں گی۔ لیکن میں تمہیں کبھی بچے کی طرح محسوس نہیں ہونے دوں گی، آج تم نو عمر اور بالغ ہو۔ اور اس دن کے بعد سے میں نے اپنے ایکشنز کی ذمہ داری لی۔‘انہوں نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت سخت تھی اسی لیے انہوں نے عادتیں بھی خراب نہیں ہونے دیں۔’مجھے بیڈمنٹن ریکٹس اور برتنوں سے مار پڑتی، مجھ پر کئی چیزیں پھینکی گئیں۔‘کاجول کے مطابق تربیت کے حوالے سے ان کے والد نے کبھی مداخلت نہیں کی اور وہ کہتے کہ ’جو کچھ تمہاری والدہ کہتی ہیں وہی تمہارے لیے صحیح ہے اور میں اس پر بحث نہیں کروں گا۔‘

والدین کی علیحدگی کے حوالے سے بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ اگر میں یاد کروں تو وہ دو مختلف لوگ تھے جو پہلے ہی علیحدہ ہو چکے تھے۔کاجول کا کہنا ہے کہ ایک ٹوٹے ہوئے گھر کا اثر ان پر نہیں ہوا۔ ’اس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ والدین کی بھی انفرادی شخصیات ہوتی ہیں۔ وہ بھی اپنی ذات اور خصوصیات میں الگ شخصیت ہوتے ہیں۔ آپ ان سے باقی زندگی صرف والدہ اور والد رہنے کی توقع نہیں کر سکتے۔ ان دو لوگوں کے بارے میں آپ کو نئے سرے سے جاننا ہوگا۔‘بورڈنگ سکول کے بارے میں اداکارہ کاجول نے کہا کہ وہ بورڈنگ سکول کے پہلے سال گھر کو یاد کرتی رہیں جبکہ دوسرے سال انہوں نے بورڈنگ اسکول سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ان کو اسکول واپس لایا گیا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول نے اپنی سنہری رنگت کا حیرت انگیز راز بالآخر بتا دیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کاجول نے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے صارفین کو طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی رنگت وقت کے ساتھ ساتھ کیسے سنہری ہوئی ہے۔‘

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کاجول نے مزاحیہ انداز میں اسٹوری لگائی جس میں وہ ماسک اور چشمے پہن کر بیٹھی ہوئی ہیں۔کاجول لکھتی ہیں کہ ’ان سب لوگوں کے لیے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری رنگت سنہری کیسی ہوئی ہے، ہیش ٹیگ سن بلاکڈ۔‘بالی وُڈ انڈسٹری میں کاجول پچھلے کئی دہائیوں سے ہر دل عزیز اداکارہ رہی ہیں۔ جہاں لوگ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں وہیں ان کی خوب صورتی نے بھی سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔اپنی رنگت کے متعلق 2021 میں نیٹ فلکس سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا تھا کہ ’اپنے آپ میں خوب صورتی کو دیکھنے کا زاویہ مجھے میری دادی نے چھوٹی عمر میں ہی سکھا دیا تھا۔ انہیں اپنے وقت کی خوب صورت خاتون کہا جاتا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ میری ہلکی ترچھی نظریں ہی مجھے خوب صورت بناتی ہیں۔‘

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی ثمرن نے مزید کہا ’مجھے غلط مت سمجھیں، میں اپنی جلد کی رنگت کے بارے میں بہت خود اعتمادی کا شکار تھی۔ ایسی بہت سی صفات تھیں جو میں نے اپنے ساتھ لگائی ہوئی تھیں جیسے پُرکشش، خوب صورت وغیرہ لیکن میں نے اپنے آپ کو کبھی خوب صورت نہیں سمجھا۔ مجھے خوب صورت ہونے میں بہت سا وقت لگ گیا۔‘

انٹرنیٹ پر کاجول کے علاوہ ان کی بیٹی نِیسا کو بھی رنگت کے باعث ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ماضی میں اداکارہ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔کاجول اور اجے دیوگن کی شادی 1999 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔کاجول کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلام وینکی‘ میں دیکھا گیا تھا جو کہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی تھی تاہم رواں سال ان کی پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز ’دی گُڈ وائف‘ کے ذریعے وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔کاجول کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بغیر کسی ڈر خوف کے بول جاتی ہیں چاہے وہ کیریئر کے بارے میں ہو یا نجی زندگی کے بارے میں۔
وہ اس حد تک صاف گو ہیں کہ اس عادت کے باعث انہیں مشکلات کا بھی سامنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button