بین الاقوامی خبریں

میں اپنی بیٹی کو کرونا کی ویکسین ہر گز نہیں دوں گا : برازیلی صدر جائر بولسنارو

برازیلیا،28 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برازیل میں کرونا وائرس سے سینکڑوں بچوں کی موت کے باوجود ملک کے صدر جائر بولسنارو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 11 سالہ بیٹی کو کوویڈ-19 کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔

برازیلی صدر کے ویکسین مخالف موقف کے سبب صحت کے شعبے کے ماہرین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی بولسنارو کی مقبولیت بھی متاثر ہوئی ہے۔برازیلی صدر کے مطابق وزیر صحت پانچ جنوری کو ملک میں پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کے لیے کرونا کی ویکسین کی مہم کے طریقہ کار کا اعلان کریں گے۔

برازیلی صدر کا کہنا تھا کہ بچوں کو موت کے خطرے کا سامنا نہیں جس کو انہیں ویکسین دینے کا جواز بنایا جائے۔برازیل میں لوگوں کی بڑی اکثریت بچوں کو کرونا کی ویکسین دینے کی تائید کرتی ہے تاہم صدر بولسنارو کے حامی اس کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں پانچ سے 11 برس کی عمر کے 301 بچے کرونا میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button