رائے پور،28 دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بابائے قوم مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان دینے والے سنت کالی چرن مہاراج Kali Charan Maharaj نے ایک ویڈیو جاری کرکے سنسنی پیدا کردی ہے۔ کالی چرن کیخلاف رائے پور میں گاندھی جی کے خلاف ناروا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن ایف آئی آر درج ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی کالی چرن نے آٹھ منٹ کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے مہاتما گاندھی کے خلاف ناروا زبان استعمال کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ مجھے پھانسی دے دیا جائے ، تب بھی میں اپنا لب و لہجہ نہیں بدلوں گا۔کالی چرن نے کہا کہ اس طرح کے ایف آئی آر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کالی چرن کے مطابق میں گاندھی مخالف ہوں۔
اگر اس کے لیے سزائے موت بھی دی جائے تو قبول ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کو رائے پور میں دھرم سنسد کے پروگرام میں سنت کالی چرن نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف ناروا زبان کا استعمال کیا تھا، اوربابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے سامنے سرتسیلیم خم کئے تھے۔
کالی چرن نے مہاتما گاندھی پر اقربا پروری کے فروغ کا الزام لگایا۔
کالی چرن نے کے مطابق کانگریس نے اقربا پروری کے فروغ کام کیا ہے، اگر گاندھی پنڈت نہرو کی جگہ سردار پٹیل کو اقتدار سونپتے تو آج ہندوستان امریکہ سے آگے ہوتا اور ہندوستان آج سونے کی چڑیا کہلاتا۔



