انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے دی شکست
bcci
چنئی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جارہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے جو روٹ کی قیادت میں ہندوستان کو 227 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ چوتھی اننگز میں ٹیم انڈیا کو جیتنے کے لئے 420 رنز کا بڑا ہدف ملاتھا ، لیکن ہندوستانی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ نے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے گیندبازوںنے ہندوستانی ٹیم کو مکمل طور پر پیچھے کردیا ۔ تاہم شبمن گل اور وراٹ کوہلی نے نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کی شکست کو ٹالنے کی کوشش کی ، لیکن یہ کافی نہیں تھا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جیک لیچ نے چار اور جیمس اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کی اور ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو کریز پر رکھنے نہیں دیا۔
روہت شرما اور شبمن گل نے ہندوستان کی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ پانچویں دن ہندوستان کو پہلا جھٹکا چیتشور پجارا کی شکل میں لگا ۔ پجارا 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گل نے چنئی میں اپنی نصف سنچری 81 گیندوں پر 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے مکمل کی۔گل کو جیمس اینڈرسن آئوٹ کیا ،
اسی اوور میں اینڈرسن نے اجنکیا رہانے کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین جانے پر مجبور کردیا۔ رشبھ پنت کی شکل میں ہندوستان کو پانچواں جھٹکا لگا۔ یہ دوسری اننگز میں ان کی تیسری وکٹ تھی۔ ڈوم بیس نے دوسری اننگز میں واشنگٹن سندر کو آؤٹ کرتے ہوئے چھٹا آؤٹ کیا۔ہندوستانی کپتان ورات کوہلی نے دوسری اننگز میں 74 گیند وں میں 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ کوہلی چنئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے۔