بین الاقوامی خبریں

ایران جوہری معاملہ سفارتکاری سے حل نہ ہوا تو دیگر آپشنز پر غورہوگا: جوبائیڈن

نیویارک، 28اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ اگر سفارت کاری سے حل نہ ہوا تو امریکہ دیگر آپشز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن میں اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ Naftali Bennett سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ سفارت کاری کو اولیت دے رہا ہے اور دیکھیں کہ یہ ہمیں کس طرف لے جاتا ہے۔ اگر سفارت کاری ناکام ہوجاتی ہے تو ہم دیگر آپشنز پرغور کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

وائٹ ہاوس میں اسرائیلی وزیراعظم سے 50 منٹ کی ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج نہ نکلے تو امریکہ غیرمتعین اقدامات کرنے پر غور کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہ دینے کے عزم کی تعریف کی۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کے واضح الفاظ سن کر خوشی ہوئی کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ جوبائیڈن سفارتکاری پر زور دے رہے ہیں لیکن اگر یہ راستہ کامیاب نہ ہوا تو اس کے علاوہ بھی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

متعلقہ خبریں

Back to top button