سرورققومی خبریں

اگر وزیر اعظم تعلیم یافتہ نہ ہوں تو افسران گمراہ کر دیں گے: کجریوال

ملک میں غریبی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو تعلیم نہیں مل پاتی ہے۔

نئی دہلی ،یکم اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی کی ڈگری دکھانے کا مطالبہ کرنے کے معاملہ میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے 25 ہزار روپے کا جرمانہ کیے جانے کے بعد بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال لگاتار اس مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کا وزیر اعظم پڑھا لکھا نہیں ہوگا تو افسر اس کو گمراہ کر دیں گے۔ کجریوال نے ہفتہ کے روز اس معاملہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ دہلی اروند کجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک کا وزیر اعظم تعلیم یافتہ ہونا چاہئے، کیونکہ انہیں دن میں کئی اہم فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور اگر وزیر اعظم پڑھا لکھا نہیں ہوگا تو افسران انہیں گمراہ کر سکتے ہیں۔ اروند کجریوال نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم کی تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر سکتے، پورا ملک اس سے حیران و ششدر ہے۔کجریوال نے مزید کہا کہ جمہوریت میں معلومات مانگنے کی آزادی ہونی چاہئے۔

کسی کا ناخواندہ ہونا کوئی گناہ یا جرم نہیں ہے۔ ملک میں غریبی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو تعلیم نہیں مل پاتی ہے۔ 75 برسوں سے ملک اس طرح نہیں کر پایا جس طرح سے اسے کرنا چاہیے تھا۔ ملک تیزی سے ترقی کرنا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شک و شبہ میں اضافہ ہوا ہے۔اگر ڈگری ہے اور صحیح ہے تو اسے دکھانے میں مضائقہ کیا ہے؟ کچھ وقت پہلے امت شاہ نے ایک ڈگری دکھائی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ تکبر میں ڈگری نہ دکھا رہے ہوں۔ لیکن عوام کے دل و دماغ میں دوسرے سوال بھی ہو سکتے ہیں، کہ کہیں ڈگری فرضی تو نہیںہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button