بین الاقوامی خبریںسرورققومی خبریں

شوہر راضی ہو تو خلع کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں: وزارت انصاف

سعودی ماں کے بچوں کو منفرد اقامہ دیا جائے، رکن شوریٰ کا مطالبہ

ریاض، 27مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب کی وزارت انصاف نے تصدیق کی ہے کہ خلع کی درخواست کے طریقہ کار کو قانونی چارہ جوئی سے دستاویزات کے ذریعے ثبوت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اگر شوہر اس پر راضی ہو تو اسے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں ہے۔یہ طریقہ کار ذاتی حیثیت کے قانون کے نفاذ میں آتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خلع دونوں میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے جائز ہے جس میں عدلیہ کے فیصلے کی ضرورت کے بغیر نکاح کو ختم کرنے کی مکمل قانونی صلاحیت ہے۔ اگر شوہر راضی نہیں ہوتا تو درخواست کو مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ تمام عدالتی ضمانتوں کے اطلاق کے ساتھ نظام کی طرف سے متعین طریقہ کار کے مطابق تنازعہ پر غور کرنے کے بعد فیصلہ صادر کیاجائے گا۔حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں طلاق کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بہت سی میڈیا رپورٹوں اور مطالعات کے مطابق خواتین کے بارے میں سوچ میں تبدیلی اور ان کی زیادہ آزادی سے لطف اندوز ہونے اور اپنی کفالت کرنے کی صلاحیت اور لیبر مارکیٹ میں ان کے وسیع داخلے کے ساتھ۔ سوشل میڈیا کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کے بعد خلع کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے خلع سے متعلق مسائل زیادہ سامنے آنے لگے ہیں۔خلع کی تعریف اس صورت حال سے کی جاتی ہے جس میں بیوی طلاق اور شوہر سے علیحدگی کی درخواست کرتی ہے۔ یہاں خلع اس معاوضے کے بدلے میں کیا جاتا ہے جو بیوی کو شوہر کو ادا کرنا ہوگا، جسے مملکت میں نئے خلع نظام 2023 کے ذریعے مخصوص شرائط کے اندر منظم کیا گیا ہے۔نظام کی طرف سے خلع کو قبول کرنے کے لیے جو شرائط بیان کی گئی ہیں ان میں شوہر کا بیوی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی، بڑے خاندانی تنازعات کا ہونا جو شادی کو جاری رکھنے کے امکان کو روکتا ہے۔

شوہر اور بیوی کے درمیان شادی قانونی اورعدالت میں رجسٹرڈ ہو۔ اس شرط کے ساتھ کہ بیوی شوہر کو دستاویز میں درج ریکارڈ کے مطابق جہیز واپس کرے گی۔وزارت انصاف نے کیس انڈیکیٹرز کے مطابق 2024ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ذاتی حیثیت کی عدالتوں میں 36,000 سے زائد خلع اور طلاق کے مقدمات درج کیے، جن میں مکہ مکرمہ کا علاقہ سرفہرست ہے۔


سعودی ماں کے بچوں کو منفرد اقامہ دیا جائے، رکن شوریٰ کا مطالبہ

ریاض، 27مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مجلس شوری کے اجلاس میں ’منفرد اقامہ‘کے حوالے سے مختلف نکات پربحث کی گئی۔ رکن ڈاکٹر لطیفہ الشعلان نے تجویز پیش کی کہ سعودی خواتین کی اولاد کو ’اقامہ ممیزہ‘ دینے پرغور کیا جائے۔اخبار 24 کے مطابق مجلس شوری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ کی سربراہی میں منگل کو منعقد ہوا جس میں متعدد تجاویز پر بحث کی گئی۔رکن شوری ڈاکٹرلطیفہ الشعلان کی تجویز سے شوری کی کارروائی کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسی سعودی خواتین جن کی شادی غیرملکی افراد سے ہوئی ہے انکی اولاد کو منفرد اقامہ دینا مملکت کے لیے مفید ہوگا۔رکن شوری ڈاکٹر لطیفہ نے اس حوالے سے اپنے دلائل میں کہا کہ ایسے متعدد کیسز ہمارے سامنے ہیں جن میں یہ دیکھا گیا ہے کہ سعودی والدہ اور غیرملکی والد کے بچے تعلیمی معیار کے اعتبار سے کافی قابل اور باصلاحیت ہیں۔ ایسے بچوں کو منفرد اقامہ جاری کرنے کا فائدہ مملکت کو ہوگا۔بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے رکن شوری فضل البوعینین نے منفرد اقامہ سینٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ باصلاحیت افراد کے لیے منفرد اقامہ حاصل کرنے کے لیے وضع کیے گئے ضوابط کو واضح کریں۔

ڈاکٹر عائشہ ذکری نے بھی رکن فضل البوعینین کے نکتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ منفرد اقامہ سینٹر مستقل بنیادوں پر زمرہ بندی کی وضاحت کرنے کے علاوہ طریقہ کار اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرے تاکہ لوگ اس بارے میں باخبررہیںرکن شوری ڈاکٹر عبداللہ النجار نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے متعلق اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اداروں کے معاملات کو بہتر طورپرنمٹانے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مشترکہ ایپ جاری کرے تاکہ معاملات کو بہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button