اسپورٹس

اگر پچ پر الزام لگائیں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے،کوچ جوناتھن ٹروٹ

 

انگلینڈ کے بیٹنگ کوچ جوناتھن ٹروٹ 

احمد آباد: (اردودنیا.اِن)موتیرا کی پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا ، لیکن انگلینڈ کے بیٹنگ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا خیال ہے کہ اپنی صلاحیتوں پر توجہ دینے کے بجائے 22 گز کی پچ پر الزام لگانا درست نہیں ہوگا۔ انگلینڈ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے ہار گیاتھا ،

اس دوران ٹیم دونوں اننگز میں صرف 112 اور 81 رن ہی بنا سکی اور دو دن میں میچ ختم ہوگیا۔جس کی وجہ سے پچ پرتنقید ہوئی ۔ٹروٹ نے کہاکہ میرے خیال میں کسی کے لئے بھی کھیلنا آسان نہیں تھا۔

یقینا یہ ایک بہت خشک پچ تھی اور ہم نے ہندوستان میں ایسا ہی دیکھا ہے۔ ہم نے پہلے اس کا استعمال کیا لہٰذا ہم زیادہ رنز بناتے اور ہندوستان کو تھوڑا دباؤ میں ڈالتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ کرتے دیکھا ہے ہم بھی انہیں کم اسکور پر روک سکتے ہیں۔ ٹروٹ نے کہا کہ الزام لگانے کے بجائے میں ہمیشہ یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہم کیا بہتر کر سکتے ہیں۔ اگر ہم پہلی اننگز میں 200 یا 250 رنز بناتے تو یہ ایک مختلف میچ ہوتا۔

دوسری اننگز میں بیٹنگ کا انداز مختلف ہوتا،ٹروٹ نے کہاکہ اس لیے میں سوچتا ہوں کہ پچ پر الزام لگانا ہمارا اپنا نقصان کرنا ہے۔

البتہ گیند گھوم رہی تھی اور گیند تیزی سے آرہی تھی لیکن پچ دونوں ٹیموں کے لئے یکساں تھی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button