قومی خبریں

ٹریفک جام کی وجہ سے آپ کو کوئی پریشانی ہوتو بتائیں: سی جے آئی چندر چوڑ

دہلی میرٹھ ہائی وے پر بھی ایک کلومیٹر طویل جام دیکھا گیا

نئی دہلی ،13فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے متعلق قانون کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کیا ہے۔ کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا جب دو مرکزی قائدین کے ساتھ ان کے مطالبات بشمول فصلوں کے لئے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت اور دیگر مطالبات کے بارے میں غیر نتیجہ خیز رہی۔کسانوں کے دہلی پہنچنے سے پہلے ہی شمبھو، ٹکری اور سنگھو سرحدوں کے علاوہ غازی پور بارڈر پر بھی زبردست جام لگ گیا۔

دہلی میرٹھ ہائی وے پر بھی ایک کلومیٹر طویل جام دیکھا گیا ہے۔ بیریکیڈنگ کی وجہ سے این ایچ-9 پر زبردست ٹریفک جام ہے۔کسانوں کے’ دہلی چلو مارچ‘ کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے آج کہا کہ اگر کسان احتجاج کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس جائیں تو وہ وکلاء کو ترجیح دیں گے۔ سی جے آئی اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے دن کی کارروائی کے آغاز میں وکلاء سے کہا کہ اگر کسی کو ٹریفک کی صورتحال کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو ہم اسے ایڈجسٹ کریں گے۔ کسانوں کے احتجاج کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے اس معاملے میں سی جے آئی چندر چوڑ کو خط لکھا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آدیش اگروال نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کسانوں پر پریشانی پیدا کرنے اور شہریوں کی روزمرہ کی زندگی کو پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آدیش اگروال نے سی جے آئی سے کہا کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں اور کارروائی کریں۔ انہوں نے سی جے آئی چندرچوڑ سے یہ بھی کہا کہ عدالت میں وکلاء کے موجود نہ ہونے پر بھی کوئی منفی حکم نہیں دیا جانا چاہئے۔

ساتھ ہی اس خط کے جواب میں سی جے آئی نے کہا کہ اگر ٹریفک جام کی وجہ سے کوئی پریشانی ہو تو مجھے بتائیں۔جیسے ہی ایم ایس پی پر قانون کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کیا، ان کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے جنہوں نے ا نبالہ کے قریب شمبھو میں پنجاب کے ساتھ سرحد پر کھڑی کی گئی رکاوٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ شمبھو بارڈرکے قریب کچھ کسانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button