
آئی آئی ٹی روپرنے آکسیجن بچانے والی اپنی قسم کی پہلی مشین –اے ایم ایل ای ایکس تیارکی
نئی دہلی20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طبی آکسیجن کے سیلنڈروں کی مدت کارکردگی میں تین گنا اضافہ کرنے کی غرض سے ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی روپر (The Indian Institute of Technology Ropar)نے اپنی قسم کی پہلی #آکسیجن راشننگ ڈیوائز (Oxygen Rationing Device #amlex) اے ایم ایل ای ایکس تیارکی ہے۔ یہ مشین #مریض کے سانس لینے کے دوران مطلوبہ مقدارمیں #آکسیجن سپلائی کرتی ہے اورجب مریض اپنے سانس کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتاہے ، تو یہ بندہوجاتی ہے۔
اس عمل کے ذریعہ اس آکسیجن کی بچت کی جاتی ہے ، جو دوسرے طریقوں میں غیرضروری طورپر ضائع ہوجاتی ہے۔اب تک ، یہ ہوتاتھا کہ سانس چھوڑنے کے دوران آکسیجن کے سیلنڈر یا پائپ میں موجود آکسیجن #مریض کے ذریعہ سانس کے ساتھ چھوڑے جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ باہرچلی جاتی تھی۔ اس بناپرآکسیجن کی ایک بڑی مقدار آخرکاربیکارچلی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ آکسیجن کی ایک بڑی مقدار سانس لینے اور #سانس چھوڑنے کے درمیان ماسک کے کھلے ہوئے حصے سے ماحول میں شامل ہوجاتی ہے۔
ہم نے دیکھا ہے #کووڈ 19 کی دوسری لہرکے دوران طبی آکسیجن کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے اوریہ مشین آکسیجن کو برباد ہونے سے بچائے گی۔آئی آئی ٹی روپر کے ڈائرکٹرپروفیسرراجیو آہوجہ نے بتایاہے کہ یہ مشین قابل منتقلی بجلی کی سپلائی اور لائن سپلائی دونوں پرکام کرسکتی ہے۔یہ مشین ادارے کے بائیومیڈیکل انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی کے طلباء مہت کمار ، رویندرکماراور امن پریت چندرنے ڈپارٹمنٹ آف بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹراشیش ساہنی کے نگرانی میں تیارکی۔
ڈاکٹرساہنی نے بتایاکہ یہ مشین آکسیجن سپلائی لائن اورمریض کے ماسک کے ساتھ آسانی سے جوڑی جاسکتی ہے۔ اس میں ایک سینسرہوتاہے جوکسی بھی ماحول میں مریض کے سانس لینے اورسانس چھوڑنے کاپتہ لگالیتاہے۔



