
سرورققومی خبریں
ایودھیا مسجد کے سنگ بنیاد کیلئے امام مکہ کو مدعو نہیں کیا گیا
ممبئی میں مقیم بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے آج میڈیا کو یہ اطلاع دی۔
ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایودھیا میں بابری مسجد کی متبادل مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں میڈیا کے بعض گوشوں کی جانب سے اس بات کی اطلاع دی جا رہی ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ایودھیا کے قریب دھنی پور میں مسجد محمد بن عبداللہ کا سنگ بنیاد امامِ حرم رکھیں گے ۔ تاہم میڈیا کی ان اطلاعات کو مسجد کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دئے گئے ٹرسٹ کے ترجمان نے مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ’’ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا۔



