بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا 12ویں بورڈ کا امتحان دینے والے طلباء کے لیے اہم خبر

ممبئی، 12؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا 12ویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے ایک اہم خبر ہے۔ اس امتحان میں شرکت کرنے سے پہلے طلباء کو ایک فارم بھرنا ہوگا۔ یہ فارم مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے کی ویب سائٹ https://www.mahahsscboard.in/پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

جس کے بعد طلباء اس فارم کو آن لائن بھر سکیں گے۔ کلاس 12 بورڈ امتحان 2022 ( مہاراشٹرا ایچ ایس سی بورڈ امتحان 2022 ) میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے یہ فارم بھرنا لازمی ہے۔ اس لیے اس فارم کو مقررہ تاریخ تک پُر کریں۔

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بھی ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ ورشا گائیکواڈ نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 12ویں بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سرکاری ویب سائٹ mahahsscboard.in  پر درخواست دے سکتے ہیں۔

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے (ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای ) اگلے سال 12ویں کلاس کے امتحانات منعقد کرنے جا رہا ہے۔ مہاراشٹرا ایچ ایس سی بورڈ امتحان 2022ریگولر ،پرائیویٹ اور ای ایگزام دینے والے طلباء کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔

جو بھی طلباء یہ امتحان دینا چاہتے ہیں، انہیں اپنا آن لائن فارم بھرنا ضروری ہے اور یہ درخواست فارم صرف آن لائن کے ذریعے ہی قبول کیا جائے گا۔12ویں کے ریگولر طلباء یہ فارم 12 نومبر سے 02 دسمبر 2021 تک بھر سکتے ہیں۔

نیز ری ایگزام دینے والے طلبہ اور پرائیویٹ طلبہ کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ 03 دسمبر سے 12 دسمبر 2021 تک ہوگی۔ اس فارم کو بھرنے کے بعد طلباء اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button