جرائم و حادثات

آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی کوکردیا قتل ، بیگ بھرکر لاش کو جلایا

امراوتی، 29 جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#آندھرا پردیش کے تروپتی میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک #شوہر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ہی #بیوی کو #قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کوبیگ میں بھرکر شہر سے باہر ایک ویران علاقے میں لے جاکر آگ لگا دی۔

ضلع کڑپہ کے بوڈویل کا #رہائشی سریانت ریڈی اور چٹور ضلع کے رامسامودرم کی رہائشی بھونیشوری (27) نے سال 2019 میں #محبت کی #شادی کی تھی۔ یہ دونوں تین ماہ قبل تروپتی کے ڈی بی آر روڈ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئے تھے، ان کی ایک ڈیڑھ سال کی بیٹی بھی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سال 2020 میں سری کانت اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، تب سے شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

الزام ہے کہ سری کانت نے اپنی بیوی بھونیشوری کو قتل کیا، پھر لاش کو ایک اٹیچی میں لے کر ایک ویران علاقے میں جلادیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سری کانت اپنی بیٹی کو گود میں لے کرایک سرخ اٹیچی کو گھسیٹتے ہوئے اپنے گھر سے باہر نکلا،اٹیچی کے ساتھ وہ ٹیکسی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ٹیکسی تروپتی کے روئیہ سرکاری اسپتال کے ویران علاقے میں گئی، اٹیچی سے لاش نکال کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پھر اسی ٹیکسی میں واپس چلا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹیکسی کی نشاندہی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھاکر سری کانت اپنے کمرے میں لال سوٹ کیس لے کر آیا تھا ، اس دوران اٹیچی ہلکی تھی۔اس مہینے کی 23 تاریخ کو پولیس نے جلی ہوئی لاش برآمد کی تھی۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیشن کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کو تحویل میں لے کر اس سے تفتیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button