بین الاقوامی خبریںسرورق

اٹک جیل جہاں عمران خان کو قید کیا گیا ہے،میں نامور شخصیات بھی قید رہیں

عمران خان اٹک جیل منتقل، مظاہرہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد ، 6اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تقریباً 80 ایکڑ پر پھیلی اٹک جیل جس کی کی تعمیر 1905 ء میں مکمل ہوئی اور ابتدائی طور پر اس میں450 کے قریب قیدیوں کی گنجائش تھی جو بعد ازاں نئی بارکس کی تعمیر کے بعد بڑھ کر650 تک پہنچ گئی۔ اٹک جیل /اٹک قلعہ سب جیل معروف سیاسی اور نامور علماء کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل قید کی وجہ سے عالمی سطح پر ضلع اٹک کی پہچان کا سبب بھی بنی۔ گزشتہ مختلف ادوار میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مولانا اعظم طارق، مفتی کفایت اللہ، مولانا نواب الحسن، مولانا نصیر الدین ، میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، شیخ راشد شفیق، حنیف عباسی، فارق ستار جیسے لوگ قیدکئے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا ،تو اٹک کی باز گشت ایک دفعہ پھر عالمی میڈیا پر سنائی دی۔

عمران خان کو اٹک جیل میں سی کلاس دی گئی جس میں ٹیلی ویژن اور بیڈ کی سہولت فراہم کی گئی ،جبکہ جیل کے چاروں اطراف پولیس اور رینجرز چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں۔جہاں سے کسی مقامی شخص کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں۔ نواحی آبادی کو بھی متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ جیل ڈاکٹر اور اسفند یار بخاری، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ان کو فٹ قرار دیا۔

عمران خان اٹک جیل منتقل، مظاہرہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔ صوبۂ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر کئی اضلاع میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ہفتے کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے چیئرمین کی تلقین و ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button