قومی خبریں

لکھنؤ میں بھی ترنگا یاترا کے دوران ہنگامہ اور پتھراؤ، بھاری فورس تعینات

لکھنؤ ، 15اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آشیانہ کے بنگلہ بازار علاقے میں واقع چندریکا دیوی مندر کے سامنے پیر کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگا یاترا کے دوران دو فریقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریقین کو منتشر کیا۔ واقعہ کے بعد سے پولیس کی نفری موقع پر تعینات ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق صبح دونوں گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد کچھ لوگ بازار میں آئے اورسنگباری کی۔ دونوں گروہوں کے لوگوں کے ہاتھوں میں پتھر تھے۔ایک اور شخص نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے یہاں اچانک پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ماحول بدستور کشیدہ ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button