بین ریاستی خبریں

ممبئی سمیت کئی اضلاع میں رعایت دینے کااعلان،دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی،عبادت گاہیں بند رہیں گی

ممبئی،2اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حکومت مہاراشٹرا نے کورونا وائرس وباء کے دوران عائد #پابندیوں میں منگل 3اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی #ادھو ٹھاکرے Uddhav Thackeray نےاعلان کیا ہے،جن اضلاع میں کوویڈ کا اثر کم ہے ،دکانیں شام 4بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے #مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی۔
ادھوٹھاکرے نے مزید کہاکہ۔لوکل۔ٹرینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اور یہ کام مرحلہ وار کیاجائے گا۔جبکہ مہاراشٹرمیں کولہاپور،سانگلی ،ستارا،پونے، #رتناگیری،سندھودرگ، #شولاپور، #احمدنگر،بیڑ،رائے گڑھ اور پالگھرمیں تیسرا مرحلہ برقراررہیگا۔ممبئی میں بھی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک لیکن سنیچر کو دوپہر تین بجے تک ہی دکانیں کھلی رہیں گی۔سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر پوری طرح سے کھول دیئے گئے ہیں۔گارڈن میں #ورزش،جوگنگ اور سائیکلنگ کے لیے کھلے رہیں گے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسجد،مندر،کلیسا اور دیگر عبادت گاہیں بند رہیں گی ،سنیماہال،ڈرامہ تھیٹر وغیرہ مکمل طور پر آئندہ حکم۔تک بند رہیں گے۔ہوٹل پر پراناحکم نافذ رہیے گا،رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button