قومی خبریں

غریب ہوتے ہندوستان میں گوتم اَڈانی امیر بن گیا- ایلون مسک اور جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ ا، کمائی میں نمبر ون 

نئی دہلی ،16مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایشیاء کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی Gautam Adani نے سال 2021 میں اپنی دولت میں 49 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔ گوتم اڈانی کی یہ کمائی سال 2021 میں دنیا کے تین سب سے بڑے ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ ارنالٹ کی کل کمائی سے زیادہ ہے۔
گلوبل رچ لسٹ نے بدھ کو اس کی اطلاع دی ہے،تاہم ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 103 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ سب سے امیر ہندوستانی رہے۔ گوتم اڈانی جو کہ بندرگاہ سے توانائی تک کی کمپنی اڈانی گروپ کے سربراہ ہیں، دوسرے نمبر پر ہیں، ان کی دولت 153 فیصد بڑھ کر 81 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فہرست میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں جہاں امبانی کی دولت میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے، وہیں اڈانی کی دولت میں 1830 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف ایچ سی ایل کے شیو نادر 28 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سائرس پونا والا (26 بلین امریکی ڈالر) اور اسٹیل میگنیٹ لکشمی این متل (25 بلین امریکی ڈالر) ہیں۔
M3MHurun گلوبل رچ لسٹ نے ایک بیان میں کہاکہ گوتم اڈانی گلوبل لسٹ 2022 میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروباری آدمی ہیں، جس نے گزشتہ سال اپنی دولت میں $49 بلین کا اضافہ کیا ہے۔ اس کی مجموعی مالیت میں اضافہ ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ ارنالٹ جیسے تین عالمی ارب پتیوں سے کہیں زیادہ ہے۔
وہیں مکیش امبانی کی دولت میں 2021 میں 20 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 2022 M3M Hurun گلوبل امیروں کی فہرست میں 69 ممالک سے 2,557 کمپنیاں اور 3,381 ارب پتی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button