بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کو ان قوائد پر عمل لازمی

الریاض/یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) قوائدوضوابط یہ ہیں کہ عام گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے موقع پر اصلی وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا ہوگا، یہ پابندی #سعودیوں اور مقیم غیر #ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی، مقامیوں کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ بھی رکھنا پڑے گا، غیرملکیوں کو مقامی شوروم سے جاری ہونے والے گاڑی کے کاغذ پیش کرنے ہوں گے۔ #سعودی محکمہ #ٹریفک نے یہ بھی بتایا کہ ملکیت کی منتقلی کے وقت ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی بھی طلب کی جائے گی، مقررہ فیس اور دستاویزات رکھنے کے لیے فائل بھی پیش کرنا ہوگا۔

جبکہ سفارت کار کو وزارت خارجہ سے خط لانا ہوگا جس میں گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی درخواست شامل ہوگی۔سفارت کار کو گاڑی کی ملکیت منتقلی کے لیے مملکت میں رجسٹرڈ شوروم سے خریدی گئی گاڑی کا کاغذ دکھانا ہوگا یاپھر سفارتخانے سے سودے کا دفتر خارجہ سے مصدقہ کاغذ بھی پیش کرسکتا ہے علاوہ ازیں نمبر پلیٹ اور استمارہ کارڈ بھی جمع کرانا شرط ہے، بصورت دیگر منتقلی کی کارروائی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button